سائنس اور ٹیکنالوجی میں مضبوط ملک کی تعمیر کے عظیم ہدف کے حوالے سے شی جن پھنگ کا اہم مضمون “چھوشی” میگزین میں شائع ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
سائنس اور ٹیکنالوجی میں مضبوط ملک کی تعمیر کے عظیم ہدف کے حوالے سے شی جن پھنگ کا اہم مضمون “چھوشی” میگزین میں شائع ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :1 اپریل کو شائع ہونے والے “چھو شی” میگزین میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھںگ کا اہم مضمون شائع ہو گا جس کا عنوان ہے “سائنس اور ٹیکنالوجی میں مضبوط ملک کی تعمیر کے عظیم ہدف کی جانب بہادری سے آگے بڑھنا” ۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی قوم کی ترقی ہے، اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی طاقت ملک کی طاقت ہے۔
سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے جدت طرازی پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی کے نفاذ پر زور دیا ہے ، سائنس اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور خودمختاری کو مضبوطی سے آگے بڑھایا ہے اور چین کے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تاریخی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔صدر شی کے اس مضمون میں کہا گیا ہے کہ نئے عہد میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے عمل میں ہم نے بہت سے اہم تجربات حاصل کیے ہیں۔
یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ چینی طرز کی جدیدیت کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی جدیدیت کی حمایت کی ضرورت ہے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو حاصل کرنے کے لیے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے ذریعے نئی تحریک پیدا کرنا ہوگی۔مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی اسٹریٹجک رہنمائی اور بنیادی حمایتی کردار کو پوری طرح سمجھنا ہو گا ، 2035ء تک سائنسی اور تکنیکی اعتبار سے ایک طاقتور ملک بننے کے اسٹریٹجک ہدف کو مد نظر رکھنا ہو گا ،اعلی سطح کے ڈیزائن اور مجموعی منصوبہ بندی کو مضبوط بنانا چاہیے، اور اعلیٰ سطح کی سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری اور خودمختاری کو تیزی سے حاصل کرناہو گا ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سائنس اور ٹیکنالوجی میں ملک کی
پڑھیں:
کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا: ہمایوں اختر خان
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان — فائل فوٹوسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے این اے 97 کے دورے کے دوران کسانوں اور علاقہ معززین سے ملاقات کی۔
ہمایوں اختر خان نے کہا کہ گندم کے حوالے سے کسانوں کے جو تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے، اگر ملک کا کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں نظر انداز اضلاع کے لیے بھی بجٹ مختص كیا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حلقہ این اے 97 کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کی سہولتوں کے لیے ہر ممکن آواز بلند کروں گا، حلقہ این اے 97 کی حالت بدلیں گے۔