بلوچستان میں عید پر دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
محکمہ داخلہ بلوچستان نے امن وامان کی صورتحال کے باعث عیدالفطر کے موقع پر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے امن ومان کی صورتحال کے باعث صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سیر وتفریح کے مقامات پر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے .جس کے مطابق کوئٹہ کی ضلع انتظامیہ نے عید کے موقع پر دفعہ 144 کے تحت تفریحی مقامات پر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس کے علاوہ ہنہ اوڑک، کرخسہ اور شابان کے علاقوں م یں بھی تفریح کے لیے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اعلامیہ میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عید کے ایام میں متعلقہ تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں۔
واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ دنوں تواتر سے دہشتگردی کے کئی واقعات رونما ہوئے جن میں متعدد معصوم شہری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شہید ہوئے جب کہ درجنوں دہشتگردوں اور خارجیوں کو واصل جہنم کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شمالی وزیرستان: سکیورٹی خطرات کے باعث دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
ویب ڈیسک:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دوسرے روز بھی کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، تمام مین شاہراہوں پر آمدورفت معطل رہے گی۔
حکام کے مطابق کرفیو کا فیصلہ علاقے میں موجود سکیورٹی خطرات کے باعث کیا گیا، شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ کرفیو کے اوقات میں مکمل تعاون کریں، سفر کیلئے متبادل راستوں کا استعمال کریں۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی