سلمان خان کی میگا ایکشن فلم ’سکندر‘ ریلیز، ایڈوانس بکنگ مایوس کن رہی
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
ممبئی: بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی میگا ایکشن فلم ’سکندر‘ کو بھارت سمیت خلیجی، امریکی اور یورپی ممالک میں ریلیز کر دیا گیا۔ تاہم فلم کی ایڈوانس بکنگ توقع سے کم رہی، جس کے باعث اس کی ابتدائی کمائی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
فلمی تجزیہ کاروں کا ماننا تھا کہ ’سکندر‘ کی ایڈوانس بکنگ 10 کروڑ روپے تک پہنچے گی، لیکن ایسا نہیں ہو سکا، جس کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم اندازوں سے کم بزنس کرے گی۔
سلمان خان نے فلم کے ٹریلر لانچ کے دوران کہا تھا کہ چاہے فلم اچھی ہو یا بری، لیکن 200 کروڑ روپے سے زیادہ کمائے گی۔
’سکندر‘ سلمان خان کی دو سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہے۔ ان کی آخری فلمیں ’ٹائیگر 3‘ اور ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ 2023 میں ریلیز ہوئی تھیں۔
فلم کا ٹریلر 23 مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے 24 گھنٹوں میں ساڑھے 4 کروڑ بار دیکھا گیا، اور اس نے شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کے ٹریلر کا ریکارڈ توڑ دیا۔
’سکندر‘ میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندانا، نواب شاہ، کاجل اگروال اور سنیل شیٹی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، جبکہ فلم کے شائقین سلمان خان کو ایک بار پھر دھماکہ دار انداز میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خان کی
پڑھیں:
سوناکشی سنہا کی تھرلر فلم ’نکیتا رائے‘ ریلیز کیلئے تیار
بالی ووڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا کی نئی تھرلر فلم ’نکیتا رائے‘ ریلیز کیلئے تیار ہے۔
سنسنی سے بھرپور یہ سائیکلوجیکل تھرلر 30 مئی کو دنیا بھر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ فلم انسانی ذہن کی پیچیدگیوں، روحانی پہلوؤں اور جذباتی کمزوریوں پر مبنی کہانی پیش کرے گی۔
فلم کی ہدایت کاری سوناکشی کے بھائی، کُش ایس سنہا نے کی ہے، جبکہ اس فلم میں ارجن رامپال، پاریش راول اور سہیل نیّر نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسرز نکّی بھگنانی اور وِکی بھگنانی ہیں، جنہوں نے اسے ایک منفرد کہانی قرار دیا ہے جو روایتی فلموں کے دائرے سے ہٹ کر ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)
پروڈیوسرز کے مطابق ’نکیتا رائے‘ ایک طاقتور کاسٹ، سنسنی خیز کہانی اور کُش سنہا کی منفرد ہدایتکاری کا امتزاج ہے جو ناظرین کیلئے ایک نیا تجربہ ہوگا۔