پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کوچ باسط علی نے نیپئر میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ناتجربہ کار ٹیم کے خلاف قومی ٹیم کی عبرتناک شکست کے بعد اسے اور ٹیم مینیجنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے50 اوورز میں 344 رنز اسکور کیے۔ ابتدائی 50 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد مارک چیپمین اور ڈیرل مچل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 199 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے جبکہ مچل نے 76 رنز بنائے۔ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے بھی 26 گیندوں پر 52 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ عثمان خان (39) اور عبداللہ شفیق (36) نے ٹیم کو 83 رنز کا آغاز دیا، مگر مڈل آرڈر زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکا۔

کپتان محمد رضوان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ طیب طاہر، حارث رؤف، عاکف جاوید اور نسیم شاہ یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔ بابراعظم نے 78 اور سلمان آغا نے 58 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، لیکن ٹیم 44.

1 اوورز میں 271 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

اپنے یوٹیوب چینل پر ٹیم کی کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور خاص طور پر   بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرانے کے فیصلے پر سوالات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں:عثمان خان انجری کا شکار، نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم تیسرے نمبر پر کیوں کھیلے؟ وہ چیمپئنز ٹرافی میں اوپننگ کرنے آتے تھےہ کہاں ہیں وہ پروفیسر جنہوں نے کہا تھا کہ اسے  اوپننگ کرنی چاہیے؟ انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے، اب کوئی سامنے نہیں آئے گا جو لوگ کرکٹ کے پروفیسر بننے کی کوشش کرتے ہیں ان کو جوتے مارنے چاہئیں۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ رنز کی

پڑھیں:

بی جے پی نے مجھے مارنے پر انعام رکھا ہے‘، سکھ رہنما کی نائب امریکی صدر سے دورہ بھارت میں معاملہ اٹھانے کی درخواست

 

امریکی نائب صدر جے ڈی وانس کے کل ہونے والےدورہ بھارت سے قبل سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی نائب صدر کو خط لکھ دیا۔
خط میں گرپتونت سنگھ پنوں نے لکھا کہ وہ ایک امریکی شہری، انسانی حقوق کے وکیل اور سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسل کی حیثیت سے یہ خط لکھ رہے ہیں اور مودی کی بین الاقوامی دہشت گردی پر نائب صدر توجہ دلانا چاہتے ہیں۔
گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے ایک سینئر کارکن نے میرے قتل پرڈھائی لاکھ ڈالر انعام رکھا ہے، یہ اعلان امریکی سرزمین پر ایک امریکی شہری کے قتل کے ارتکاب کا مجرمانہ عمل ہے، میرے قتل پر انعام کا اعلان امریکی خودمختاری اور قومی سلامتی پربھی براہ راست حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نائب صدر وانس اس عمل کو ریاست کی زیر سرپرستی پرتشدد بین الاقوامی جبر کےطور پر لیں، آپ سےدورہ بھارت میں اس معاملے کو اٹھانے کی درخواست کرتا ہوں، آپ بھارتی حکومت کو ممکنہ اثرات سے خبردار کریں اور امریکی قانون کے تحت بھارت کو قانونی کارروائی، اقتصادی پابندیوں سے خبردار کریں اور میرے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی اداروں کو غیر ملکی دہشت گرد کے طور پر نامزد کریں۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اقتصادی یا سفارتی تحفظات سے قطع نظر خالصتان ریفرنڈم کے منتظمین کی آئینی آزادی اور تحفظ کو برقرار رکھا جائے گا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دو وکٹ سے شکست دے دی
  • بابراعظم اپنے کیریئر کے مشکل ترین دور سے دوچار
  • پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
  • بی جے پی نے مجھے مارنے پر انعام رکھا ہے‘، سکھ رہنما کی نائب امریکی صدر سے دورہ بھارت میں معاملہ اٹھانے کی درخواست
  • ’بی جے پی نے مجھے مارنے پر انعام رکھا ہے‘،گرپتونت سنگھ پنوں کا امریکی نائب صدر کو خط
  • فیکٹ چیک: کیا سابق چینی وزیر اعظم نے واقعی سزائے موت کی تجویز دی؟
  • بابر سلیم سواتی کرپشن الزامات سے بری، احتساب کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی
  • ورلڈکپ، پاکستان کی ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی : چیئرمین پی سی بی
  • غیر قانونی بھرتیاں، اسپیکر کے پی اسمبلی کیخلاف احتساب کمیٹی کی تحقیقات مکمل
  • پشاور زلمی کو پاور پلے میں اچھا کھیلنا ہوگا، کوچ مشتاق احمد