پختونخوا؛ نمازِ عید کے بعد فریقین میں فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
خیبر پختونخوا میں نمازِ عید کے بعد فائرنگ میں 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی میں گدون اُتلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نمازِ عید کے بعد مسجد کے سامنے فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہ ے۔
ہاتھ میں گرینیڈ پٹاخہ پھٹنے سے بچہ زخمی
علاوہ ازیں صوابی کے علاقے ترلاندی گاؤں میں عبداللہ نامی بچہ ہاتھ میں گرینیڈ پٹاخہ پھٹنے سے زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے کالو خان اسپتال منتقل کیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
کراچی؛ لیاقت آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم گرفتار، اسلحہ طلائی زیورات برآمد
کراچی:لیاقت آباد لیاری ایکسپریس وے کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والا ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی محمد عمران کے مطابق ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے جواب میں پولیس کی جوابی کارروائی سے ملزم زخمی ہوا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور طلائی زیورات برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ پولیس نے موقع سے شواہد بھی اکٹھے کرلیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایس پی محمد عمران خان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت اور اس کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔