Nawaiwaqt:
2025-04-23@12:35:26 GMT

پاکستان میں غیر ملکی سفیر بھی عید کی خوشیوں میں شریک

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

پاکستان میں غیر ملکی سفیر بھی عید کی خوشیوں میں شریک

مہندی، چوڑیوں، دیدہ زیب لباس سے لے کر مٹھائی اور سویوں تک پاکستان میں غیر ملکی نمائندے بھی عید کی خوشیوں میں خوش ہوگئے۔پاکستان میں جاپان کے سفیر نے بھی پاکستانی عوام کو عید کی مبارک باد دی اور اردو میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ادھر پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم العرابی نے عید پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی۔اس کے علاوہ روس کے سفیر کی جانب سے بھی عید کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھا گیا جبکہ یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا  نے عید کی تیاریوں کی ویڈیو شیئر کی۔عید کے موقع پر کراچی میں امریکی قونصل خانےکی جانب سے بھی مختلف زبانوں میں عید کی مبارکباد اور خوشیوں بھرے دن پرسکون اور برکت سمیت نیک خواہشات کا پیغام دی گئی۔امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے کہاکہ عید امید، ہمت اور فیضان کےحصول کا موقع ہے، ایسا مستقبل چاہتے ہیں جس میں ہر انسان کی بنیادی عظمت کو تسلیم جائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان میں عید کی

پڑھیں:

مسیحی برادری نے ایسٹر منایا صدر کی مبارکباد

لاہور +کراچی(خصوصی نامہ نگار+کامرس رپورٹر) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار منایا۔ ایسٹر کی مناسبت سے ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ عبادات میں ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بڑی تعداد میں مسیحی خاندانوں نے عبادات میں شرکت کی اور ایک دوسرے کو ایسٹر کی مبارکباد دی۔ ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تاکہ لوگ پرامن ماحول میں اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے ایسٹر پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے مثبت کردار کو لائق تحسین قرار دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا وہ مسیحی برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ہمیں حضرت عیسیٰ کی حیات طیبہ اور تعلیمات کی یاد دلاتا ہے۔ رحمت، انکساری اور محبت آج بھی انسانیت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ایسٹر امید کی علامت ہے اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔ فیصل آباد میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار پرجوش طریقے سے منایا۔اپنے پیغام میں صدر زرداری نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے کی بہتری اور ترقی کے لیے مسیحی برادری کے عزم اور امن، ہم آہنگی اور بقائے باہمی کے اصولوں کیلئے ان کی لگن پر فخر ہے۔ دعا ہے کہ یہ ایسٹر سب کے لیے امن، خوشیاں اور خوشحالی لائے۔  میں مسیحی برادری کیلئے مبارک، پرامن اور پرمسرت ایسٹر کا خواہش مند ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی خام ملکی پیداوار کی شرح نمو کے تخمینے میں کمی کردی
  • ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو سیالکوٹ میں بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا
  • اسرائیلی مائنڈ سیٹ،کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ؟
  • پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنیادوں رایات، پر قائم ہیں چینی سفیر
  • سائرہ یوسف نے بیٹی نورے کے ساتھ منائی سالگرہ : خوشیوں بھری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • کے ٹو اور کے تھری نیوکلیئر پلانٹس تکمیل کے بعد فعال ہو چکے: چینی سفیر
  • عماد عرفانی کی گلوکار علی عظمت کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
  • مسیحی برادری نے ایسٹر منایا صدر کی مبارکباد
  • محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات ‘ تعلقات مضبوط بنانے کے غزم کا اعادہ
  • سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں، محسن نقوی