اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے  نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، نہروں پر اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھے گی۔ انہوں نے کہا  وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں کینالز کا مسئلہ زیر بحث آیا، وزیراعظم نے معاملہ اتفاق رائے سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔  رانا ثنا اللّٰہ نے کہا سندھ میں کینالز کے خلاف پیپلز پارٹی اور فیڈریشن پر حملے ہو رہے ہیں۔  پیپلز پارٹی کو رد عمل دینا چاہیے، فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہمیں اکھٹے ہو کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا چاہیے، بجلی کے نرخ میں کمی کے لیے وفاقی حکومت کوشش کر رہی ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کچھ عناصر نے کینال منصوبے کو متنازع بنا دیا ہے۔ سندھ میں ایسے عناصر ہیں جو خود کو سندھ کے سب سے زیادہ ہمدرد سمجھتے ہیں۔ پی پی کے لئے ممکن نہیں رہا کہ وہ کینال منصوبے پر بیٹھ کر بات کر سکے، اس وقت پی پی کی جو پوزیشن ہے اسے سمجھ سکتے ہیں۔ یہ پروجیکٹ ہے اس کے مثبت اثرات اور منفی بھی ہو سکتے ہیں۔ اس پر بیٹھ کر بات کر کے کوئی راستہ نکالا جا سکتا ہے۔ بات سی سی آئی اجلاس کے بعد آگے چلے گی۔ کینال منصوبہ کو ان عناصر نے سیاست زدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کالا باغ ڈیم منصوبے کو بھی اسی طرح سیاست زدہ کر دیا تھا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں: رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء اللّٰہ— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، سندھ کا ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سندھ حکومت بات کرنے کو تیار ہے، یہ بات وزیرِ اعظم کے نوٹس میں لائی گئی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اس معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے، بلاول بھٹو نے جلسہ عام سے جو بات کی وہ جوش خطابت میں کی، جوش خطابت میں بہت ساری باتیں ہو جاتی ہیں، بلاول نے جو کچھ کہا اس پر رد عمل دینے کی ضرورت نہیں۔

رانا ثنا بلاول کا بیان نہیں سمجھے، وفاق سے تنازع نہیں چاہتے، شرجیل میمن

کراچی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے...

ن لیگی رہنما نے کہا کہ بیانات ایک دائرے میں ہونے چاہئیں، دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی بات کرنے کو تیار ہے، وزیرِ اعظم طریقہ کار واضح کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ اپنے معاملات بہتر کرے، جیل کے عملے سے تعاون کرے، یہ جیل جا کر ایسا ماحول پیدا کرتے ہیں، جن لوگوں کا نام فہرست میں ہے وہی ملاقات کے لیے جائیں، دیگر لوگ کیوں چلے جاتے ہیں؟۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دونوں اطراف ہی معاملات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہماری خواہش ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر آج کوئی ایشو نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کینالز کے معاملے کو گفتگو سے حل کرنا چاہتے ہیں، رانا ثنا کی ایاز لطیف پلیجو سے گفتگو
  • سندھ کے پانی کے مسلے پر رانا ثناءاللہ کا بڑا اعلان
  • نہروں کا مسئلہ رانا ثناکا شرجیل پھر رابطہ ‘ اسحاق دار کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ 
  • سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں: رانا ثناء اللّٰہ
  • سندھ کا پانی چھینیں گے نہ چوری کریں گے، رانا ثناء
  • رانا ثناء اور شرجیل میمن کا ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ
  •  رانا ثنااللہ کا  شرجیل میمن سے دوبارہ رابطہ، آبی تنازعپر مشاورت کو آگے بڑھانے پر اتفاق
  • ران ثناء کا شرجیل میمن سے ٹیلی فونک رابط : وفاق ‘ سندھ حکومت کا نہروں کا مسئلہ مذکرات سے حل کرنے پرا تفاق
  • وفاق اور سندھ کا نہروں کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق
  • رانا ثنا کا شرجیل میمن سے رابطہ، کینالز کا مسئلہ مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق