Jang News:
2025-12-13@23:08:47 GMT

چاند رات پر بازاروں کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

چاند رات پر بازاروں کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں

وقت کم اور مقابلہ سخت، صبح عید سے پہلے چاند رات آ گئی، چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ملک بھر کے بازاروں کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں۔

خواتین کی میچنگ چوڑیوں اور جیولری کی تلاش جاری ہے، تو کہیں جوتے اور دیگر لوازمات کی خریداری ہورہی ہے۔

خواتین سجنے سنورنے اور مہندی لگوانے میں مصروف ہیں تو مرد حضرات بھی سیلونز جا پہنچے ہیں۔

کہیں خوشبو تو کہیں صبح کے لیے میٹھے کی خریداریاں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آیا، شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کیا۔

مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔

شوال کا چاند نظر آنے کے بعد ملک بھر میں عید الفطر آج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: چاند نظر ا ملک بھر

پڑھیں:

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 اور ایم 5 بند کر دی گئیں

لاہور:

موٹر وے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹر وے ایم 2 اور ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک اور ایم 5 گھوٹکی سے روہڑی تک ٹریفک کے لیے بند ہے، یہ بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر دھند کا سلسلہ برقرار ہے جس سے حد نگاہ شدید متاثر ہے۔ موٹروے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں۔

سفر کرنے والے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، کیونکہ دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔

ترجمان نے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی ہے کہ فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ رہنمائی یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تہران اور بیجنگ کے تعلقات کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے، چینی سفیر
  • نیو یارک: اصطبل سے فرار گھوڑا جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ تک پہنچ گیا، حکام کی دوڑیں لگ گئیں
  • رمضان المبارک کا آغاز، متوقع تاریخ کیا ہوگی؟
  • رجب المرجب کا چاند کب نظر آئے گا
  • رجب المرجب کا چاند؛ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی
  • حیدرآباد: انتظامی نااہلی عروج پر، شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے، زیر نظر تصویر میں سبزی منڈی میں سیوریج کا پانی جوہڑ کا منظر پیش کررہا ہے
  • مرکزی مسلم لیگ کی مختلف یوسیز میں انٹر اپارٹی الیکشن کی تیاریاں عروج پر
  • شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 اور ایم 5 بند کر دی گئیں
  • وزیر اعلی پنجاب کا مرکزی بازاروں اور سڑکوں کے درمیان خوبصورت گرین بیلٹس بنانے کا حکم
  • جیل ذرائع نےبانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ سے کہیں اور منتقل کی تردید کردی