پشاور:

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امن و امان کی ناقص صورت حال کیوجہ سے عید الفطر پر عوام کو بہت زیادہ احتیاط کا مشوہ دیا ہے۔

عید الفطر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے اہل وطن اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم بار بار ہمیں یہ خوشیاں نصیب فرمائے ۔ہماری عبادات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ ‏‎‏‎اس مبارک مہینے اور عید کی اس خوشی کے موقع پر بھی طن عزیز اور دنیا کے مختلف مقامات پر ہمارے مسلمان بھائی، بہنیں ،بزرگ اور بچے  دکھ اور تکلیف میں ہیں، انہیں دشمنوں کی جانب سے مسلسل اذیتیں دی جارہی ہیں۔ خصوصا غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت رمضان کے مقدس مہینے میں بھی جاری رہیں ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلمانوں کو حضور نبی کریم ﷺ نے جسد واحد قرار دیا ہے اور جسم کا کوئی حصہ تکلیف میں ہو تو پورا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے ۔ ‏‎اس وقت دنیا میں جہاں مسلمان تکلیف میں ہیں ہم ان کی تکلیف کو محسوس کرتے ہیں ۔ 

سربراہ جے یو آئی نے اپیل کی کہ ‏‎‏‎خوشی کے اس موقع پر اپنے گرد وپیش ضرورتمندوں ، فقراء اور حاجتمندوں کی ضروریات کا خیال رکھیں کہ یہی ہمارے پیارے دین کی تعلیمات ہیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ اس رمضان المبارک میں ہمارے بہت سے علماء کرام اور جماعتی رہنماؤں  کی شہادتوں کے روح فرسا واقعات  پیش آئے ، عید کے موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے۔ 

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ امن وامان کی ناقص صورتحال کے باعث نماز عید الفطر اور دیگر اجتماعات میں خود بھی سیکورٹی کا خیال رکھیں اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔

فضل الرحمان نے مزید کہا کہ بے جا اخراجات اور اسراف سے بچتے ہوئے سادگی سے عید منائیں ۔ اللہ کریم ہمارا حامی وناصر ہو ۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان فضل الرحمان نے کہا کہ

پڑھیں:

سوشل میڈیا سے خوفزدہ لوگ اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں، عارف علوی کا مشورہ

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جو لوگ سوشل میڈیا سے خوفزدہ ہیں انہیں یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ یہ جعلی خبروں پر قابو پانے کا اب بھی تیز ترین اور بہترین ذریعہ ہے اور سوشل میڈیا یہاں رہنے کے لیے ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یوٹیوب کو 4 سال کے لیے بلاک کیا اور اب ٹویٹر پر پابندی لگا دی گئی ہے، سوشل میڈیا پر الزام نہ لگائیں بلکہ جھوٹی خبروں کا سچائی سے مقابلہ کریں جبر، گرفتاریوں اور تشدد سے نہیں، اللہ الحق ہے اور اس کا علم سچ ہے، اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں اور غور کریں کس طرح خام ڈیٹا معلومات کی طرف لے جاتا ہے پھر علم کی طرف بصیرت اور حکمت فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

                                                                                       یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سوشل میڈیا کے غیرذمہ دارانہ استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قرآن کہتا ہے جب تمہارے پاس کوئی اطلاع آئے تو اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو مگر سوشل میڈیا پر اطلاع جیسی آئے ویسے ہی آگے بڑھا دی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا تھا کہ جس ملک کے تمام ادارےآئین اور قانون کے مطابق کام کریں ایسی ریاست کو ہارڈ اسٹیٹ کہا جاتا ہے، دنیا کی تاریخ میں کلمے کی بنیاد پر صرف دو ریاستیں بنی ہیں، ایک ریاست طیبہ کلمے کی بنیاد پر بنی تھی اور دوسری ریاست 1300 سال بعد پاکستان کی صورت میں بنی، ہمارے آباو اجداد نے اس ملک کی بنیاد دو قومی نظریے پر رکھی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • مولانا فضل الرحمان کی مرضی اتحاد کرتے ہیں یا نہیں، عمر ایوب
  • پاراچنار، ضلع کرم میں پائیدار امن و امان کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
  • پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جہاں بات چیت ہوسکے، فضل الرحمان
  • فضل الرحمان حافظ نعیم ملاقات: فلسطین کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے ’مجلس اتحاد امت‘ کے نام سے فورم بنانے کا اعلان
  • جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا غزہ میں مظالم کیخلاف 27 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان
  • فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، 24 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • بلوچستان کو خیرات نہیں، بلکہ حقوق دیں، مولانا ہدایت الرحمان
  • طلال چودھری کو مشورہ ہے وہ نون لیگ کی تنظیم سازی پر توجہ دیں، عمر ایوب
  • سوشل میڈیا سے خوفزدہ لوگ اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں، عارف علوی کا مشورہ
  • سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کے عوام کو استعمال کیا، مولانا ہدایت الرحمان