عید الفطر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے اہل وطن اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم بار بار ہمیں یہ خوشیاں نصیب فرمائے ۔ہماری عبادات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امن و امان کی ناقص صورتحال کیوجہ سے عید الفطر پر عوام کو بہت زیادہ احتیاط کا مشوہ دیا ہے۔ عید الفطر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے اہل وطن اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم بار بار ہمیں یہ خوشیاں نصیب فرمائے، ہماری عبادات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ ‏‎‏‎اس مبارک مہینے اور عید کی اس خوشی کے موقع پر بھی وطن عزیز اور دنیا کے مختلف مقامات پر ہمارے مسلمان بھائی، بہنیں، بزرگ اور بچے دکھ اور تکلیف میں ہیں، انہیں دشمنوں کی جانب سے مسلسل اذیتیں دی جارہی ہیں۔ خصوصاً غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت رمضان کے مقدس مہینے میں بھی جاری رہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلمانوں کو حضور نبی کریم ﷺ نے جسد واحد قرار دیا ہے اور جسم کا کوئی حصہ تکلیف میں ہو تو پورا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے۔ ‏‎اس وقت دنیا میں جہاں مسلمان تکلیف میں ہیں ہم ان کی تکلیف کو محسوس کرتے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی نے اپیل کی کہ ‏‎‏‎خوشی کے اس موقع پر اپنے گرد وپیش ضرورتمندوں ، فقراء اور حاجتمندوں کی ضروریات کا خیال رکھیں کہ یہی ہمارے پیارے دین کی تعلیمات ہیں۔ فضل الرحمان نے کہا کہ اس رمضان المبارک میں ہمارے بہت سے علماء کرام اور جماعتی رہنماؤں  کی شہادتوں کے روح فرسا واقعات  پیش آئے ، عید کے موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے۔ 

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ امن وامان کی ناقص صورتحال کے باعث نماز عید الفطر اور دیگر اجتماعات میں خود بھی سیکورٹی کا خیال رکھیں اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ فضل الرحمان نے مزید کہا کہ بے جا اخراجات اور اسراف سے بچتے ہوئے سادگی سے عید منائیں ۔ اللہ کریم ہمارا حامی وناصر ہو۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے کے موقع پر عید الفطر کہا کہ

پڑھیں:

نادیہ خان کے خلیل الرحمان قمر کے بارے میں سخت ریمارکس

معروف میزبان نادیہ خان نے اپنے مارننگ شو میں ایک بار پھر خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف سخت ریمارکس دے کر نئی بحث چھیڑ دی۔

نجی ٹی وی شو کی میزبان نے عدنان فیصل کو مدعو کیا جو خلیل الرحمان قمر کے کئی انٹرویوز کرچکے ہیں۔

نادیہ خان نے خلیل الرحمٰن قمر کے اندازِ گفتگو پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ "میں نے کسی اور مصنف کو اس طرح سے دوسروں کے خلاف بات کرتے نہیں دیکھا۔‘‘

اداکارہ و میزبان نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر کہتے ہیں کہ میں اُن لوگوں کو پسند نہیں کرتا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ خود آپ کو پسند نہیں کرتے، بولتے اس لیے نہیں کہ کئی لوگ اپنی رائے ظاہر نہیں کرتے جبکہ کوئی فوراً چڑھ دوڑتا ہے۔

شو میں گفتگو کرتے ہوئے عدنان فیصل نے گفتگو کے دوران کہا "ہم بھی آج خلیل الرحمٰن قمر کے بیانات پر اپنا مؤقف دے رہے ہیں، آخر ماہرہ، نعمان یا دوسرے لوگ کیا کر بیٹھے کہ آپ کہتے ہیں ‘میں انہیں معاف نہیں کروں گا’ یا ‘میں اُن سے نفرت کرتا ہوں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے ’میرے پاس تم ہو‘ لکھا، ٹھیک ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ دوسروں پر اپنی انا اور خواہش مسلط کردیں، آپ کہتے ہیں کہ اُن کے ساتھ کام نہیں کریں گے، کیا لوگ آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے ترس رہے ہیں؟

عدنان فیصل نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر دوسروں کو ‘بھونکنے’ والا کہتے ہیں یہ ذاتی حملے کیوں؟ پھر آپ عورتوں کے بارے میں ایسے خیالات رکھتے ہیں جیسے وہ دو ٹکے کی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مصنف نے ماروی سرمد کے بارے میں جو کہا، وہ سب کے سامنے ہے۔ فہد قریشی کے بارے میں کیا کہا؟ انہوں نے جواب تک نہیں دیا، یہی وقار ہوتا ہے۔

عدنان فیصل نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ میں اُس اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کروں گا کیونکہ وہ چھوٹے کپڑے پہنتی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • وادی تیراہ میں سیکیورٹی اور انتظامی چیلنجز نے ناقص گورننس کو بے نقاب کردیا
  • ملک میں گلا سڑا نظام نوجوانوں کو مایوس کررہا ہے؛حافظ نعیم الرحمان
  • اس وقت ملک میں گلا سڑا نظام چل رہا ہے جو نوجوان کو مایوس کر رہا ہے،حافظ نعیم الرحمان
  • وادی تیراہ میں سہولیات کا فقدان، سیکیورٹی اور انتظامی چیلنجز نے ناقص گورننس کو بے نقاب کردیا
  • بلوچستان، امن و امان کی صورتحال پر پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس
  • مولانا فضل الرحمن 21دسمبر سے 4روزہ دورے پر سندھ پہنچیں گے
  • نادیہ خان کے خلیل الرحمان قمر کے بارے میں سخت ریمارکس
  • کے پی حکومت نے و فاق کی ناقص قرار دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں اب تک واپس نہ کیں
  • خیبر پختونخواہ میں گورنر راج کا فیصلہ دانشمندانہ نہیں ہوگا(فضل الرحمان)
  • بلوچستان میں ایف سی ہیڈکوارٹر میں کھلی کچہری کا اہتمام، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ