مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر اسپتالوں کا دورہ، سینیئر وزیر نے کیا دیکھا؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر اور عام شہریوں کی حیثیت سے جناح اسپتال اور لاہور چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا۔
سینیئر وزیر مریم اورنگزیب عام شہری کی طرح اسپتال کے مختلف کاؤنٹرز پر گئیں اور وارڈز کا معائنے سمیت ادویات کی مفت فراہمی اور صفائی کا جائزہ بھی لیا۔
مریم اورنگزیب نے زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں پوچھا۔ اس موقعے پر مریضوں کے لواحقین نے جناح اسپتال اور لاہور چلڈرن اسپتال میں صفائی ستھرائی، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی تک صورتحال میں نمایاں بہتری کا اعتراف کیا۔
تمام ادویات اسپتال کی فارمیسی کے اندر سے مل رہی تھیں اور اعلان کرکے عوام کو بتایا جا رہا تھا کہ ایمرجنسی وارڈ، اسپتال میں داخل اور عارضی علاج کے لیے آنے والے تمام مریض اسپتال کے اندر سے دوائی لیں۔
اسپتال کی طرف سے مفت دوائی نہ ملنے کی شکایت کرنے کے لیے ہیلپ لائن کا بھی اعلان کیا جا رہا تھا۔ ریسپشن پر لگی اسکرین پر زیر علاج مریضوں اور ان کی تعداد دکھائی جا رہی تھی۔
فارمیسی کے باہر اسٹاک میں موجود ادویات کی تفصیل بھی اسکرین پر جاری کی جارہی تھی۔ صفائی کا عملہ صفائی کر رہا تھا، ہر وارڈ کے باہر گارڈز بھی موجود تھے۔ مریم اورنگزیب نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔
مریم اورنگزیب ایم ایس آفس بھی گئیں اور کارکردگی پر وزیراعلیٰ کی طرف سے ایم ایس سمیت تمام ڈاکٹرز اور عملے کی تعریف کی۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عوامی شکایات پر 24 مارچ کو جناح اسپتال لاہور کا اچانک دورہ کیا تھا اور بدانتظامی پر ایم ایس جناح اسپتال کو معطل کر دیا تھا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مفت ادویات کی عدم فراہمی اور مریضوں کو باہر سے ادویات خرید کر لانے کی صورت حال پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔
مریم نواز نے ہسپتالوں کی تمام فارمیسیز کے باہر اسکرین آویزاں کرنے، اسٹاک میں موجود ادویات کی تمام تفصیل عوام کو دکھانے، اسپتال میں مفت دوائی کی فراہمی کے اعلانات کرنے اور ریسیپشن پر مریضوں کی آمد، علاج اور تعداد دکھانے کے احکامات دیے تھے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے جناح ہسپتال کے دورے کے 6 دن میں ان اسپتالوں میں نمایاں بہتری آئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اچانک دورہ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب لاہور جناح اسپتال لاہور چلڈرن اسپتال مریم اورنگ زیب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اچانک دورہ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب لاہور جناح اسپتال لاہور چلڈرن اسپتال مریم اورنگ زیب مریم اورنگزیب جناح اسپتال وزیر اعلی ادویات کی مریم نواز
پڑھیں:
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہو گئے ، اہم ملاقاتیں ہوں گی
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہو گئے ، اہم ملاقاتیں ہوں گی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیر خزانہ عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے، جہاں وہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف حکام سمیت کئی اہم تقاریب میں شرکت اور ملاقاتیں کریں گے۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوئے۔ یہ اجلاس پیر 21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گے۔
وزیر خزانہ اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے میں ان کی ملاقاتیں چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ اور دیگر ہم منصب قائدین سے بھی شیڈول ہیں۔امریکا کے اسٹیٹ اور ٹریژری ڈیپارٹمنٹس کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی اس دورے کا حصہ ہیں، جب کہ وزیر خزانہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بینکوں کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔اپنے دورہ امریکا کے دوران سینیٹر محمد اورنگزیب مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز سے بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ ملک کے معاشی منظر نامے کو اجاگر کریں گے۔وزیر خزانہ موسمیاتی اقدام کے لیے قائم وزرائے خزانہ کے اتحاد کی تیرہویں وزارتی نشست میں بھی شرکت کریں گے۔
علاوہ ازیں، وہ جیفریز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ گول میز نشست میں پاکستان کے معاشی منظر نامے، تازہ ترین مالی و مالیاتی پیش رفتوں اور اصلاحات پر پیش قدمی اور آئی ایم ایف کے ساتھ روابط کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔علاوہ ازیں وزیر خزانہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی مشیر برائے مالی صحت اور جی 20 کی عالمی شراکت برائے مالی شمولیت کی اعزازی سرپرست، نیدرلینڈز کی ملکہ میکسما سے بھی ملاقات کریں گے۔دورے کے دوران وہ امریکا کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے اور اٹلانٹک کونسل میں سال 2025 اور مستقبل میں پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر خطاب کریں گے۔آخر میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب منتخب بین الاقوامی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔