Islam Times:
2025-04-22@14:30:30 GMT

خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

ریلی کی قیادت ممتاز عالم دین مولانا سید محمد تقی نقوی کر رہے تھے، شرکائے ریلی نے بڑے بڑے کتبے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے نعرے درج تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی

خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی

خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی

خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی

خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی

خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی

خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی

خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی

خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی

خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی

خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی

اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع خوشاب کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کے حوالے سے مرکزی جامعہ مسجد حسینیہ جوہر آباد سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ممتاز عالم دین مولانا سید محمد تقی نقوی کر رہے تھے، شرکائے ریلی نے بڑے بڑے کتبے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے نعرے درج تھے۔ ہزاروں افرد کی یہ ریلی امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعروں کی گونج میں ہسپتال روڈ کالج چوک سے گزرتی ہوئی جہاز چوک خوشاب میانوالی روڈ پہنچی، جہاں مرکزی جامع مسجد حسینیہ کے خطیب مولانا سید محمد تقی نقوی، پروفیسر راجہ غلام اصغر اور سابق فوکل پرسن وزیراعلیٰ شکایات سیل ضلع خوشاب حسن عمران ملک نے خطاب کیا۔ مقررین نے فلسطین، غزہ، کشمیر اور پاراچنار میں ہونیوالے بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کی پر زور مذمت کی اور ان سفاکانہ کاروائیوں کو رکوانے پر زور دیا۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں ڈاکٹر نعیم صادق اور ملک محمد علی ساول نے بھی شرکائے ریلی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، ریلی کے اختتام پر راجہ اصغر طاہر کی جانب سے پیش کردہ 12 نکاتی قراداد پاس کی گئی جس میں فلسطین اور کشمیر میں مظالم بند کرانے غاصب اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کے خاتمہ، امریکہ اسرائیل اور بھارت کیجانب سے عالم اسلام کیخلاف جاری سازشوں کا اجتماعی قوت سے مقابلہ کرنے جیسے مطالبات کئے گئے۔ اسرائیل فلسطین تنازعہ پر عالم اسلام با،مخصوص سعودی عرب ترکی کی مجرمانہ خاموشی اور مسلمانوں کی شہادتوں پر منافقانہ رد عمل کی مذمت کی گئی، پاراچنار کے راستے کھلوانے کا مطالبہ کیا گیا اور شہدائے راہ قدس شہید شیخ احمد یٰسین، شہید قاسم سلمیانی، شہید اسمٰعیل ہانیہ، شہید حسن نصراللہ اور یمن کے مجاھدین اور حماس اور حزب اللہ کے مجاھدین کی لازوال جدوجہد اور قربانیوں کو شاندار الفاط میں خراج تحسین پیش کیا گیا، ریلی کے اختتام پر مریکہ و اسرائیل کے پرچم جلائے گئے۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی اسرائیل کے

پڑھیں:

روسی صدر پیوٹن کا ایسٹر کے موقع پر یکطرفہ یوکرین جنگ بندی کا اعلان

روسی صدر پیوٹن کا ایسٹر کے موقع پر یکطرفہ یوکرین جنگ بندی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

ماسکو (آئی پی ایس )روس کے صدر ویلادیمیرپیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں یک طرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کیا اور اپنی فورسز کو ہفتے کی شام 6 بجے سے تمام کارروائیوں ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پیوٹن نے اپنی فوج کو ہفتے کی شام 6 بجے سے اتوار کی شام تک کارروائیاں ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
کریملن میں ملاقات کے دوران پیوٹن نے روسی آرمی چیف ویلیری گیراسیموف کو بتایا کہ انسانی بنیاد پر روس اپنے طور پر ایسٹر جنگ بندی کا اعلان کر رہا ہے اور اس دورانیے میں تمام افواج کو اپنی سرگرمیوں روکنے کا حکم ہے۔پیوٹن نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یوکرین بھی اس مثال کی پیروی کرے گا لیکن اس دوران ہماری افواج دشمن کی جانب سے جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں گی۔
روسی صدر نے اپنے آرمی چیف کو کہا کہ جنگ بندی کے دوران دشمن کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کی گئی یا کوئی ایسا اقدام کیا گیا تو اس کا جواب دینے کے لیے ہماری فوج کو مکمل طور پر تیار رہنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  • پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں چل بسے
  • لاہور، جماعت اہلحدیث کی غزہ کے مظلوموں کے حق میں ریلی
  • لاہور، آئی ایس او کی اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی ریلی
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے اسرائیل کیخلاف احتجاجی ریلی
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی
  • ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی
  • اہل فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، اسلامی جمعیت طلبہ کا خیبر پختونخوا میں یوم سیاہ
  • روسی صدر پیوٹن کا ایسٹر کے موقع پر یکطرفہ یوکرین جنگ بندی کا اعلان
  • روسی صدر کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان