عثمان خان انجری کے باعث نیوزی لینڈکیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
پاکستان کے بیٹر عثمان خان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے مطابق عثمان خان کو پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ترجمان کے مطابق عثمان خان کے ایم آر آئی اسکین میں لوگریڈ ٹیئرکی تصدیق ہوئی ۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ عثمان خان 2 اپریل کو ہیملٹن میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
درد کش انجیکشن نے انگلش فاسٹ بولر کا کیریئر بچالیا
کراچی:انگلش فاسٹ بولر جوش ٹونگ نے درد کش انجیکشن کی بدولت اپنے کرکٹ کیریئر کو بچالیا۔
پیسر کیلیے انجری کے بھیانک خواب کے بعد کھیل میں واپسی ناقابل یقین ہوگی۔ وہ رواں برس کیریئر کا تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کا موقع حاصل کرسکتے ہیں۔
انجیکشن کی مدد سے وہ اپنے کندھے اور ایڑی کی انجریز سے نجات پانے میں کامیاب رہے۔ وہ انجری مسائل کے سبب 17 ماہ تک کھیل سے دور رہے۔
27 سالہ پیسر نے دو ہفتے قبل ناٹنگھم شائر کی جانب سے ڈیبیو کیا ہے۔ ڈرہم کیخلاف دوسری اننگز میں 5 وکٹیں اڑاکر انہوں نے سلیکٹرز کو دوبارہ اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔