کاٹلنگ واقعے کی تفصیلی انکوائری کی جائے گی، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی شہادتوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حقائق سامنے لانے کے لیے معاملے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی شہادتوں کا واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسی علاقے میں پہلے بھی دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں میں محسن باقر اور عباس جیسے بڑے دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح اسی علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے دوراں 12 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس کاروائی کے دوراں عام شہریوں کی شہادتوں کے افسوسناک واقعے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی تاکہ حقائق سامنے آئیں۔
مزید پڑھیے: مردان میں پولیس آپریشن: ایس پی اعجاز خان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک
انہوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد صوبائی حکومت واقعے سے متعلق اپنا واضح مؤقف دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔
علی امین گنڈاپورنے کہا کہ صوبائی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام صوبے سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دہشتگرد ہلاک کاٹلنگ واقعہ مردان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دہشتگرد ہلاک کاٹلنگ واقعہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور دہشتگردوں کے خلاف علی امین گنڈاپور صوبائی حکومت کی جائے گی نے کہا کہ
پڑھیں:
میانوالی،پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10 خوارجی ہلاک، متعدد زخمی
ویب ڈیسک:میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10خوارجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ آپریشن میں 10خارجی دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی