وزیراعظم کا امیر قطر، عمان، تاجک اور مصر کے صدور کو ٹیلی فون ،دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
وزیراعظم کا امیر قطر، عمان، تاجک اور مصر کے صدور کو ٹیلی فون ،دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر، عمان، تاجکستان اور مصر کے صدور سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے اور انہیں عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اور دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ ان رابطوں کے دوران انہوں نے دوست برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے اپنے مشن کو آگے بڑھایا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے گفتگو میں مصری قیادت، حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امن و ترقی کے لیے دعا کی۔مصری صدر نے بھی وزیرِ اعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہا کہ عید کے بعد مصر کی وزارت صحت کا اعلی سطح وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔وزیراعظم شہبازشریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔
دونوں رہنماں نے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیرِاعظم نے پاکستان قطر کے مابین دیرینہ تعلقات کی تاریخ پر لاہور میں ایک نمائش کے انعقاد کی تجویز دی جس کا امیر قطر نے خیر مقدم کیا، شہباز شریف نے قطر کے امیر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے بات چیت میں شہباز شریف نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی اور سلطان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔سلطان ہیثم نے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔اسی طرح تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے رابطے کے دوران وزیراعظم نے تاجک عوام کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔شہباز شریف نے کرغز-تاجک سرحد کی حد بندی سے متعلق حالیہ معاہدے پر صدر تاجکستان کو مبارکباد دی اور انہیں بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔وزیراعظم نے ان رابطوں کے ذریعے تینوں رہنماوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کا ری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا جس سے پاکستان کے سفارتی اور معاشی اہداف کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دوطرفہ تعلقات کو کو مزید مصر کے
پڑھیں:
پاک یو اے ای قیادت کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ
اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات قیادت نے بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے دفترخارجہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے اماراتی ہم منصب کا استقبال کیا۔اس دوران وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ان کے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی .جس میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا۔