پنجاب کے تمام اضلاع میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا اوورچارجنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس کے دوران والے ٹرانسپورٹرز پر 23لاکھ سے زائد جرمانے کیے گئے جبکہ مسافروں کو 33لاکھ 40 ہزار روپے واپس دلوائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: دوران عید کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف  کی زیر نگرانی ٹرانسپورٹ کرائے زیادہ وصول کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 1333 سے زائد گاڑیوں پر چالان کے گئے جبکہ 264گاڑیاں بند کر دی گئی۔

کرایوں میں اوورچارجنگ کی مد میں ناجائز طور پر وصول کردہ رقم واپس ملنے پر مسافر حیران  رہ گئے اور اس پر بزرگ خواتین مسافروں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دعائیں  دیں۔

مزید پڑھیے: بحفاظت لاہور اترنے والے پی آئی اے کے طیارے کا لاپتا پہیہ کہاں سے ملا؟

وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر مسافروں کے لیے خصوصی ہیلپ لائن  99030222 042  بھی قائم کردی گئی ہے جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازمین او رافسران کی عید چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ عید کے ایام میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا اسپیشل اسکواڈ بڑے بس اسٹینڈ پر موجود رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹرانسپورٹ کرائے لاہور لاہور ٹرانسپورٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹرانسپورٹ کرائے لاہور لاہور ٹرانسپورٹ

پڑھیں:

لاہور: ملزم جیولری مارکیٹ کے سناروں کا 20 کلو سونا لیکر فرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251214-08-14

 

لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک) لاہورکی لطیف جیولری مارکیٹ سے 20 کلو سونا غائب ہونے کا بڑا اسکینڈل سامنے کے آنے کے بعد متاثرہ جیولرز کی درخواستوں پر مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔ سنار نورالعین نے 9 کروڑ مالیت کے سونا غائب ہونے کا مقدمہ درج کروا دیا، متاثرہ سنار نے کہا کہ 9 کروڑ مالیت کا سونا وسیم اختر کے پاس امانتا رکھا تھا، متعدد بار کہا کہ سونا واپس کردو مگر ملزم وسیم نے سونا واپس نہ کیا۔ پولیس نے کہا کہ ملزم وسیم اختر متعدد سناروں کا سونا لے کر فرار ہوگیا، اچھرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔  پولیس نے کہا کہ تمام متاثرہ جیولرز کے مقدمات درج کرنے کا عمل تیز رفتار سے جاری ہے۔ پولیس نے فراڈ کے علاوہ دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ ملزم شیخ وسیم کی ٹریول ہسٹری کے مطابق واردات سے قبل8نومبر کو ملزم لاہور ائرپورٹ سے ملائیشیا روانہ ہوا ، 16 نومبر کو ملزم شیخ وسیم تھائی لینڈ سے واپس لاہور پہنچا، بیرون ممالک سفر کا سلسلہ 12 مئی 2007 کو شروع ہوا، ملزم ملائیشیا ، بنکاک ، دبئی ،سعودی عرب کے مختلف شہروں کا سفر کرتا رہا۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر
  • لاہور: ملزم جیولری مارکیٹ کے سناروں کا 20 کلو سونا لیکر فرار
  • مریم نواز کا شعبہ ٹرانسپورٹ کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پاگئے
  • پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پا گئے، مریم نواز کا اہم اعلان
  • پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے، ہڑتال ختم
  • پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے پاگئے
  • پنجاب آپ کا گھر ہے، مریم نواز کا بلاول کے دورہ لاہور کا خیرمقدم