مریم نواز کا چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات اورعیدالفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے چاند رات پر بازاروں میں ویمن پولیس اسکواڈ کے گشت کو بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے بازاروں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کے 65 تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے اور بازاروں اور مارکیٹوں میں نگرانی کے لئے ڈرون کیمروں اور نائٹ ویژن دوربین کا استعمال شروع ہوگیا ہے۔چاند رات پر روڈز پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے 55 مقامات پر ناکہ بندی اور پولیس تعینات کردی گئی جبکہ اے ٹی ایم اور بینکوں کے اطراف میں 225 مقامات پر بھی پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں بازاروں اور مارکیٹوں میں سماج دشمن عناصر کی آمدورفت کی کڑی مانیٹرنگ کی بھی ہدایت دی گئی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں اسپیشل افراد کے لیے معاون آلات اور وہیل چیئرز کی فراہمی کی تقریب میں مریم نواز نے کہا کہ خصوصی افراد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے پورٹل میں خود کو رجسٹر کرائیں۔
انہوں نے کہا خوشی ہے اب اقتدار کا رخ بدلا ہے، اب حکومت خود چل کر عوام کے دروازے تک پہنچ جاتی ہے، ریاست خصوصی افراد کا ہاتھ تھام لے تو ان کی مشکل آسان ہوجاتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راشن کارڈ سے کچن کے اخراجات میں کچھ مدد ہو سکے گی۔
رات گئے محتلف شہروں میں موسلا دھار بارش،فصلوں کو نقصان