عید پر بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں عید پر موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے.اس کے علاوہ سندھ ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز کوئٹہ میں درجہ حرارت 7 ، ژوب 8، سبی میں 16، تربت 19، نوکنڈی 14، چمن 12، گوادر 21 اور جیوانی میں 22 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلوچستان: موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی و وسطی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ قلات میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
صوبۂ بلوچستان کی وادیٔ کوئٹہ اور گردونواح میں آج مطلع صاف رہے گا جبکہ موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے۔
پنجگور میں کم سے کم درجہ حرارت 13، خضدار میں 17، لسبیلہ میں21، گوادر میں 23، سبی میں25، تربت میں27، سبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ روز لسبیلہ بلوچستان کا گرم ترین ضلع رہا جہاں کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔