عید الفطر کی تیاریاں زور شور سے جاری ، سیاستدان عید منانے اپنےاپنے علاقوں میں پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) کل بروز پیر عیدالفطر کی تیاریاں مکمل، عوام کیساتھ سیاسی قائدین بھی اپنے اپنے آبائی علاقوں میں عید منائیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف لاہور ماڈل ٹاؤن اور مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف اورمریم نواز جاتی امرا میں عید منائیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ بھی عیدالفطر لاہورمیں اہل خانہ کےساتھ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری عیدالفطر کی نماز نواب شاہ میں ادا کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ گڑھی خدا بخش میں نماز عید پڑھیں گے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور جبکہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ آبائی شہر نواب شاہ میں نماز ادا کریں گے۔جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میںہی عید منائیں گی
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان عیدالفطر لاہور میں منائیں گے، صدر استحکام پاکستان پارٹی ڈی ایچ اے میں نماز عید اداکریں گے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازبھی عید لاہورمیں منائیں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان عید آبائی علاقے قصور میں منائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ اور طلال چوہدری عید کی نماز فیصل آباد میں اداکریں گے۔ وفاقی وزرا احسن اقبال نارروال ، رانا تنویرمریدکے اور محسن نقوی بھِی لاہورمیں عید کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان بونیر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہری پور، کنونیئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کراچی، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چاغی میں عید کی نماز پڑھیں گے۔
ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے فلمیں اور ڈرامے بنانے کا فیصلہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
شدید گرمی جاری؛ گرج چمک کیساتھ بارش کہاں ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پشاور:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک ہے جب کہ کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی آہستہ آہستہ اضافہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختون خو اکے جنوبی اضلاع میں دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ گرمی ہو گی۔
ماہرین نے موسم کے حوالے سے پیش گوئی میں کہا ہے کہ چترال، دیر ،کوہستان ، مانسہرہ، اور سوات کے اضلاع میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں وگرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ گزشتہ روز صوبے کے بیشتر اضلاع دیر، سوات ، کوہستان ،چترال اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔
گزشتہ روز دیر میں 14 ،کالام 9، دروش، 4 پٹن اور بالاکوٹ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی اور پشاور کا درجہ حرارت 35 ،ڈیرہ اسماعیل خان 39، بنوں 35، کالام 16، مالم جبہ 18، چترال 22، دیر 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔