ڈیوڈ وارنر نے بھارتی فلم میں اپنے ڈیبیو کیلئے کتنا معاوضہ وصول کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
تیلگو کامیڈی فلم رابن ہڈ جو حال ہی میں سینما گھروں کی زینت بنی ہے، شائقین کی جانب سے خوب توجہ حاصل کر رہی ہے۔ اس فلم سے اسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی اداکاری کی دنیا میں اپنا ڈیبیو دیا ہے۔
مرکزی اداکاروں نیتین اور سریلیلا کے علاوہ یہ فلم آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی خصوصی شرکت کی وجہ سے بھی خبروں کا حصہ رہی ہے تاہم اب اس فلم کیلئے ڈیوڈ نے کتنا معاوضہ لیا ہے یہ خبر بھی سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹر سے اداکار بننے والے ڈیوڈ وارنر نے اس فلم کیلئے بھاری معاوضہ وصول کیا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈیوڈ وارنر کو اس فلم میں اپنے مختصر رول کیلئے 3 کروڑ روپے کا معاوضہ دیا گیا ہے۔ مزید یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ کرکٹر نے 2024 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آخری سیزن کے دوران اس فلم کی شوٹنگ مکمل کی تھی۔
یاد رہے کہ فلم رابن ہڈ 2024 میں اس وقت کے حل نہ ہونے والے مسائل کی وجہ سے ریلیز نہیں ہوسکی تھی۔ جس کے بعد یہ آخر کار 28 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ڈیوڈ وارنر اس فلم
پڑھیں:
مالی فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر سے رقم وصول کرنے والے مزید افراد طلب
ایف آئی اے نے معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر، عاطف خان کے خلاف کروڑوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے عاطف خان سے رقوم وصول کرنے والے مزید چار افراد کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہیں آئندہ ہفتے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔
عاطف خان نے 2016 سے 2023 کے درمیان مجموعی طور پر 6 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد کی رقم مختلف افراد کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی۔ ان میں دو افراد کا تعلق سیکیورٹیز کمپنیز سے ہے، جب کہ دیگر دو عام شہری بتائے گئے ہیں۔
رقوم وصول کرنے والوں میں عدیل ظفر، گلنار خان، ایم علی الدین صدیقی اور نعیم انور شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے ان افراد کو طلب کر کے منی ٹرانسفر سے متعلق تفصیلات حاصل کرے گا۔
واضح رہے کہ نادیہ حسین بھی اس معاملے میں ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو کر اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرا چکی ہیں۔