مہاراشٹرا کی مسجد میں دھماکہ، دو افراد گرفتار، عید سے قبل خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
نئی دہلی: مہاراشٹرا کے ضلع بیڈ میں اتوار کی صبح ایک مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق، دھماکہ جلیٹن اسٹک کے ذریعے کیا گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم شخص عقبی دروازے سے مسجد میں داخل ہوا اور دھماکہ خیز مواد نصب کر دیا۔
گاؤں کے سرپنچ نے صبح 4 بجے واقعے کی اطلاع تالواڈا پولیس کو دی، جس کے بعد بیڈ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نوینت کنوت اور دیگر اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔
حکام نے ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی اور مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ واقعہ عید الفطر سے صرف ایک دن قبل پیش آیا، جس کے باعث مقامی مسلمانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق ملزم سے 23 عدد فائیو شاٹ گنز، 8 عدد بارہ بور بندوقیں، 2 عدد سب مشین گن، ایک نیم خودکار ہتھیار اور 11 عدد 30 بور پسٹل برآمد کر لی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر پولیس نے ایک چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چلاس میں قراقرم ہائی وے سے متصل بازار میں واقع ایک دکان پر ایس ڈی پی او سٹی محمد اویس الیاس کی قیادت میں ایلیٹ پولیس تھانہ کے کے ایچ پولیس نے سکیورٹی برانچ دیامر کی نشاندہی اور معلومات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا ہے، کارروائی کے دوران دکان کے مالک، کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے 23 عدد فائیو شاٹ گنز، 8 عدد بارہ بور بندوقیں، 2 عدد سب مشین گن، ایک نیم خودکار ہتھیار اور 11 عدد 30 بور پسٹل برآمد کر لی گئی۔ ملزم کو پولیس اسٹیشن KKH منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اسلحہ ضبط کر کے ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔