City 42:
2025-04-22@06:18:35 GMT

ڈی جی انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی فرزانہ الطاف معطل

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

ویب ڈیسک : ڈی جی انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی فرزانہ الطاف کو معطل کر دیا گیا۔

ڈاکٹر فرزانہ الطاف کو ان کے عہدے سے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد 120 روز کے لیے معطل کیا گیا۔

ڈی جی ای پی اے سول سرونٹ کے ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ کے تحت عہدہ سے ہٹایا گیا ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے فرزانہ الطاف کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فرزانہ الطاف

پڑھیں:

لاہور: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحے کی چوری کا انکشاف ، ملازم ہی ملوث نکلا

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحہ کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاملے کی ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ایف ایس اے کا درجہ چہارم کا ملازم فرانزک کے لیے آنے والے اسلحہ کی چوری ، فروخت اور منشیات میں ملوث نکلا۔

تھانہ مصطفی آباد پولیس نے پی ایف ایس اے کے ملازم اوراس کے ساتھی پر مقدمہ درج کرلیا، متن کے مطابق پی ایف ایس اے کے ملازم خالد مشتاق نے پی ایف ایس اے سے 30بور پسٹل اور گولیوں کے خول چوری کئے۔

پولیس نے کہا کہ خالد مشتاق نے پسٹل اور خول ساتھ احتشام کو پی ایف ایس اے میں فرانزک کے لیے آنے والا 30بور پسٹل اور خول چوری کرکے فروخت کر دیا، تھانہ مصطفی آباد پولیس نے خالد مشتاق اور احتشام کو آئس فروخت کرتے گرفتار کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے خالد مشتاق کے قبضہ سے 100گرام آئس اور احتشام کے قبضہ سے 200گرام آئس برآمد کی، تھانہ مصطفی آباد پولیس نے دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے۔

ذرائع نے کہا کہ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • لاہور: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحے کی چوری کا انکشاف ، ملازم ہی ملوث نکلا
  • طبی عملے کا قتل ’سریع سزائے موت‘ تھی، غزہ سول ڈیفنس
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • امتحانی بدانتظامی پر سنٹر سپرنٹنڈنٹ  معطل