پنجاب، عید پر مختلف مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنیکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا ہے کہ پنجاب میں عید کے موقع پر مختلف مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔
ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ عید الفطر پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں نمازِ عید کے 29 ہزار سے زائد اجتماعات ہوں گے اور ان اجتماعات کی سیکیورٹی پر47 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔
عید کے موقع پر موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے آگاہی مہم کا اعلان کردیا ۔
اُنہوں نے بتایا کہ لاہور میں 9 ہزار افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سیکیورٹی ایجنسیز دہشتگرد عناصر پر کڑی نظر رکھیں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عید کے
پڑھیں:
ایسٹر کے موقع پر روس یوکرین میں جنگی کارروائیاں نہیں کرے گا، روسی صدر کا فیصلہ
روس کے صدر ویلادیمیرپیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، روس ہفتے کی شام 6 بجے سے اتوار کی شام تک یوکرین کے خلاف کوئی کارروائی نہی کرے گا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کیا اور اپنی فورسز کو ہفتے کی شام 6 بجے سے اتوار کی شام تک کارروائیاں ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حماس کا شکریہ کیوں ادا کیا؟
ولادیمیر پیوٹن نے روسی آرمی چیف ویلیری گیراسیموف سے کریملن میں ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ انسانی بنیاد پر روس اپنے طور پر ایسٹر جنگ بندی کا اعلان کررہا ہے، اس دوران یوکرین میں موجود روسی افواج افواج اپنی جنگی سرگرمیاں نہ کریں۔
روسی صدر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یوکرین بھی اس مثال کی پیروی کرے گا لیکن اس دوران ہماری افواج دشمن کی جانب سے جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میری نہیں بائیڈن کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا لڑائی ختم کرنے پر زور
روسی صدر نے اپنے آرمی چیف کو کہا کہ جنگ بندی کے دوران دشمن کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کی گئی یا کوئی ایسا اقدام کیا گیا تو اس کا جواب دینے کے لیے ہماری فوج کو مکمل طور پر تیار رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایسٹر جنگ بندی روس ولادیمیر پیوٹن یوکرین