انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی موجودہ چیمپئین فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی انتظامیہ نے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں اسپن فرینڈلی پچ مانگ لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم گراؤنڈ پر دفاعی چیمپئین فرنچائز کی پہلے میچ میں شکست کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم مینجمنٹ نے اسکواڈ میں شامل اسپنرز کو فائدہ پہنچانے کیلئے پچ کیوریٹر سے اسپن فرینڈلی پچ مانگی تاہم انہوں نے انکار کردیا۔

جس پر معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے اور سائمن ڈول نے کیویٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ فرنچائز کو اپنا نیا ہوم گراؤنڈ تلاش کرنا چاہیے، جس کے جواب میں پچ کیوریٹر سوجن مکھرجی کا کہا کہ میں کمنٹیٹرز کی بات نہیں سنتا بلکہ وہ کرتا ہوں جو مجھے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کی طرف سے احکامات ملتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ ہاردک کو 12 لاکھ کا جرمانہ بھگتنا پڑگیا

دوسری جانب فرنچائز کو موقف ہے کہ ہمیں ہوم گراؤنڈ پر ایڈوانٹیج نہیں مل رہا، ورن چکرورتی، سنیل نارائن جیسے اسپنرز کو پچ پر ٹرن نہیں مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیم سے ڈراپ کرنے کا بدلا، روہت شرما محمد سراج کے ہاتھوں ’کلین بولڈ‘

پچ کیوریٹر نے کہا کہ رائل چیلنجر بنگلور کیخلاف پہلے میط میں آندرے رسل جس گیند پر آؤٹ ہوئے انکی مخالف ٹیم کو اسپن مل رہا تھا، فرنچائز انتظامیہ کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں، بات چیت ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور: پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے متعلق بڑی خبر!

قبل ازیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم مینجمنٹ نے پچ پر اسپنرز کو زیادہ مدد نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا، جس پر معاملہ بگڑ گیا۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت؛ جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان

ڈگری تنازع کیس میں جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع  کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری سے 3 دن میں  جواب طلب کر رکھا ہے۔

کیس کی سماعت 15 دسمبر کو کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان سماعت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی کیرولائنا میں خسرے کی وبا میں تیزی، کم ویکسینیشن شرح پرتشویش
  • 2025: کیا کتابیں پڑھیں، کیا اخذ کیا؟
  • غزہ سٹی:اسرائیل کا گاڑی پر فضائی حملہ،حماس کے اہم ترین کمانڈر سعد عدسا 2 ساتھیوں سمیت شہید
  • ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت، جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کیسامنے پیش ہونے کا امکان
  • ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت؛ جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان
  • کپل شرما کی نئی فلم تنازع کا شکار ہوگئی، وجہ کیا ہے؟
  • سندھ میں ایک بار پھر ایم ڈی کیٹ کا امتحان تنازع کا شکار
  • ڈکی بھائی کی جیل کہانی پر نیا تنازع—سینڈوچز کس نے کھائے؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • تحفظات دور ورنہ ناصر باغ پراجیکٹ روک دیا جائے گا: لاہور ہائیکورٹ
  • زمین کی تنازع پر خاتون کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم 2 سال بعد گرفتار