Islam Times:
2025-04-22@06:27:48 GMT

آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان

پاکستان کے اسپیس ادارے ’’سپارکو‘‘ کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند گزشتہ روز پاکستانی وقت کے مطابق تین بج کر اٹھاون منٹ پر تشکیل پا چکا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔
پاکستان کے اسپیس ادارے ’’سپارکو‘‘ کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند گزشتہ روز پاکستانی وقت کے مطابق تین بج کر اٹھاون منٹ پر تشکیل پا چکا۔ ’’سپارکو‘‘ کے مطابق اتوار کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً  27 گھنٹے ہو گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین، فلسطین، سوڈان، ترکیہ، روس اور یمن سمیت کئی ممالک میں شوال کا چاند نظر آ گیا، ان ممالک میں عیدالفطر آج اتوار 30 مارچ کو ہو گی، غزہ میں بھی آج عید منائی جائے گی۔ اسرائیلی حملوں کے بعد تباہ حال غزہ میں دوسری عیدالفطر منائی جائے گی، فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں بھی ہم اپنے بچوں کو کچھ نہیں دلا سکتے۔  

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں شوال کا چاند

پڑھیں:

افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق ہو رہی ہے مگر عمل نہیں ہو رہا۔

کراچی میں نجی فارماسوٹیکل کمپنی میں ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے۔

پولیو کی ویکسین میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے: مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پولیو کی ویکسین یونیسف خریدتا ہے اور اس میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ نمبر بننے جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزارتِ صحت ایک مشکل وزارت ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں گرم موسم اور ہیٹ ویو نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
  • پی ایس ایل 10: اتوار کی چھٹی بھی اسٹیڈیم کی رونق بحال نہ کرسکی
  • آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں، قائد حزب اختلاف
  • حکمران عیاشیوں میں لگے ہوئے ہیں، حکومت کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں، عمر ایوب
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں اگلے چند گھنٹوں تک بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفیٰ کمال
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک
  • ایسٹر کی تقریبات ،سندھ حکومت کا اتوار اور پیر کو تعطیلات کا اعلان
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی بڑی وجہ فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے،خواجہ آصف