ملک بھر میں عید کی تعطیلات کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
ملک بھر میں عید کی تعطیلات کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
پنجاب میں دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا اور بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا، کوئٹہ میں درجہ حرارت 7، قلات میں 5، زیارت میں 4، ژوب میں 8، سبی میں 16، تربت میں 19، نوکنڈی میں 14، چمن میں 12، گوادر میں 21 اور جیوانی میں 22 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات رہے گا
پڑھیں:
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، یہ درجہ حرارت اپریل کے معمول سے 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت گلستان جوہر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت بن قاسم میں 36.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ جبکہ جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 40.8، شارع فیصل پر 40.5 اور ماڑی پور میں 40.5 سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں۔