محسن نقوی کی شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ آمد،اہلخانہ سے تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیرداخلہ محسن نقوی کی باغ آزاد کشمیر میں شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ آمد،محسن نقوی نے شہید میجر سعد کے والد ،والدہ،بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے باغ آزاد کشمیر میں شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ پر انکے والد ،والدہ،بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی،محسن نقوی نےجواں سال بیٹے کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، محسن نقوی نے شہید میجر سعد بن زبیر کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے شہید میجر سعد کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے صبر جمیل کی دعا کی۔
سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر سعد بن زبیر نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا،قوم کو لازوال قربانی پر ناز ہے،میجر سعد جیسے بہادر سپوت قوم کا ناقابل فراموش سرمایہ ہیں،شہید میجر سعد کے بلند حوصلہ والدین کو دیکھ کر ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے،شہید میجر سعد کے والدین کا جذبہ قابل ستائش اور قابل فخر ہے۔
ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اورشہید میجر سعد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، میجر سعد بن زبیر چند روز قبل ژوب کے علاقے سمبازہ میں شہید ہوئے تھے۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -ہفتہ 29 مارچ, 2025
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہید میجر سعد بن زبیر کی محسن نقوی نے
پڑھیں:
سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ
اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کے لئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وہ جب چاہے پاکستان آسکتے ہیں۔
ڈپلومیٹک انکلیو سعودی سفارتخانے آمد پر سعودی عرب کے سفیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی عرب کی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک گلف تعاون کونسل انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی عرب کے اعلی سطح کے وفد کی شرکت پر مشکور ہیں، انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط عائد کی جا رہی ہیں، بھکاری مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے منشیات کیس میں ملوث بے گناہ خاندان کی رہائی کے لیے بھر پور تعاون پر بھی سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ خاندان کی رہائی و وطن واپسی کے لیے سعودی عرب نے بہت ساتھ دیا، سعودی عرب حکومت کے تعاون کی بدولت ہی خاندان کے 5 افراد کو رہائی ملی اور وطن واپس آئے۔
اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں، مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔