اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ، ہزاروں افراد کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ، ہزاروں افراد کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز
تل ابیب میں ہزاروں افراد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات کو ہزاروں شہریوں نے تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے کیے۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے غزہ جنگ بندی ڈیل کو مکمل کرنے اور غزہ میں موجود بقیہ اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔
واضح رہے اسرائیل نے چند دن قبل جنگ بندی معاہدے کو ٹوڑتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کردیے تھے جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اب 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر مظاہرے ہورہے ہیں۔
یہ مظاہرے ‘50501 تحریک’ کی طرف سے ‘ڈے آف ایکشن’ کے دوسرے روز ہوئے، واشنگٹن میں سینکڑوں مظاہرین وائٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوکر ‘شیم’ کے نعرے لگاتے رہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاؤس کے اندر موجود تھے۔
‘50501 تحریک’ کی طرف سے اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا جو ان اقدامات کو غیرجمہوری اور غیرآئینی سمجھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا سمیت یورپی ممالک میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے خلاف مظاہرے، لاکھوں افراد سڑکوں پر
اس تحریک کے ممبران کا ٹرمپ کی معاشی اور ایمیگرینٹ پالیسیز سے اختلاف ہے جبکہ وہ سرمایہ دار ایلون مسک کی بطور مشیر تعیناتی اور ان کے صدارتی فیصلوں پر اثراندازی کو بھی درست نہیں سمجھتے۔
امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں ہونے والے ان تازہ مظاہروں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں کے خلاف نعرے لگائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Donald Trump امریکا ڈونلڈ ٹرمپ مظاہرے