ڈی جی انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی فرزانہ الطاف شاہ معطل
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
ڈی جی انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی فرزانہ الطاف شاہ عہدے سے معطل کردیا گیا۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ گریڈ 20 کی افسر فرزانہ الطاف شاہ کو وزیراعظم کی منظوری سے ابتدائی طورپر 4 ماہ کیلئے معطل کیا گیا ہے۔
فرزانہ الطاف کی معطلی سول سرونٹ ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن رولز2020 کے تحت کی گئی، وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد ڈی جی ای پی اے کو معطل کیا گیا۔
آئی ایم ایف کا ٹیکس وصولی کے ہدف میں 64 ارب روپے کی کمی کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فرزانہ الطاف
پڑھیں:
مریم نواز کی گندم خریداری کیلئے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نظام کے فی الفور نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے وزیر خزانہ کی صدارت میں سٹیرنگ کمیٹی قائم کردی، کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم خریداری کے لیے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے نظام کے فی الفور نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے وزیر خزانہ کی صدارت میں سٹیرنگ کمیٹی قائم کردی، کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ باوثوق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی منظوری سے معاملہ ہنگامی بنیادوں پر کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔