عید پر موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کا احسن اقدام، ٹریفک آگاہی کے ساتھ تحائف کی تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
وقاص احمد: عید کے پرمسرت موقع پر موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے ایک احسن اقدام اٹھاتے ہوئے ٹریفک کی آگاہی کے ساتھ ساتھ روڈ یوزرز میں تحائف بھی تقسیم کیے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان نے شہریوں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک کا چیک اپ کرلیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ضروری ہے اور حد رفتار کی پابندی کریں۔ اسی طرح اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں اور لین اور لائن کی پاسداری کریں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔
سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو مشورہ دیا کہ لمبے سفر سے پہلے مکمل طور پر تازہ دم ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سے اڑھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا چاہیے تاکہ ڈرائیور ذہنی اور جسمانی طور پر چاق و چوبند رہ سکے۔
موٹروے پولیس نے قومی شاہرات پر روڈ یوزرز میں تحائف بھی تقسیم کیے، جسے عوام نے بہت سراہا اور عید کے اس خوشگوار اقدام پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -ہفتہ 29 مارچ, 2025
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: موٹروے پولیس
پڑھیں:
گندم نرخوں کو مدنظر رکھ کر کھاد کی قیمتوں کا تعین کیا جائے،راناتنویرحسین
اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کےمفادکومدنظررکھ کرقیمتوں کا تعین کرنا چاہتی ہے،کسان کا استحصال کسی طرح بھی پا کستان کے مفاد میں نہیں ہے۔
رانا تنویر حسین کی زیر صدارت فرٹیلائزر جائزہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں کھادوں کی موجودہ قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر موصوف نے کھاد کی قیمتوں کے تعین کے لیے تمام شرکاء سے تجاویز طلب کیں اور کہا کہ حکومت کسانوں کے مفاد کو اولین ترجیح دیتے ہوئے قیمتوں کا تعین کرنا چاہتی ہے۔
رانا تنویر حسین نے واضح کیا کہ کسان کا استحصال کسی صورت پاکستان کے مفاد میں نہیں اور اس حوالے سے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے کسان بورڈ کی جانب سے دی گئی تجاویز پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ زراعت کے شعبے کو مستحکم بنایا جا سکے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گندم کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کھاد کی قیمتوں کا تعین کیا جانا چاہیے تاکہ کسان کو براہ راست فائدہ پہنچے،نجی فرٹیلائزر کمپنیوں کی جانب سے دی گئی سفارشات کو متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا تاکہ پالیسی سازی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی آواز شامل ہو۔