ریاض؍ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار) سعودی عرب کی تمیر رصدگاہ میں شوال کا چاند نظر آ گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں آج بروز اتوار 30 مارچ کو عیدالفطر ہے۔ سعودی سپریم کورٹ نے شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی  کا اجلاس آج اتوار 30 مارچ کو  وزارت مذہبی امور آفس اسلام آباد میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد زیر صدارت  ہو گا۔ وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد خلیق، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی مرکزی ارکان کمیٹی ، مولانا حافظ عبدالغفور، علامہ شبیر حسن میثمی، مولانا یٰسین ظفر، مفتی علی اصغر عطاری، مفتی محمد یوسف کشمیری، مفتی فیصل احمد، مولانا عبدالرؤف مدنی، حافظ عبدالمالک بروہی، مولانا اشرف علی، مفتی قاری مہر اللہ، صاحبزادہ سید حبیب اللہ چشتی، مفتی ضمیر احمد ساجد، مولانا اسد زکریا قاسمی، پیر سید شاہد علی جیلانی، محکمہ موسمیات کے چیف میٹ سردار سرفراز، محکمہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ اور شوکت اللہ خان اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زین العابدین اور زونل ممبران اسلام آباد میں مفتی محمد اقبال نعیمی‘ علامہ سجاد حسین نقوی‘ مفتی عبد السلام جلالی‘ مولانا ابو بکر صدیق حنیف، مولانا ہارون الرشید بالاکوٹی، پیر ممتاز احمد ضیاء نظامی و دیگر حضرات شریک ہوں گے۔ دنیا کے بیشتر ملکوں میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔ انڈونیشیا اور ملائیشیا، بنگلہ دیش، برونائی میں چاند نظر نہ آنے پر عیدالفطر کل 31 مارچ پیر کو منائی جائے گی۔ آسٹریلیا کے مفتی اعظم نے عیدالفطر 31 مارچ کو منانے کا اعلان کیا۔ ایران  اور عمان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ایران اور عمان میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔قطر، کویت، ترکیہ، روس میں بھی عیدالفطر آج ہو گی۔ فرانس میں عیدالفطر آج ہو گی۔ ادارہ منہاج القرآن فرانس اور دیگر مساجد نے آج عیدالفطر کا اعلان کیا۔ متحدہ عرب امارات، امریکی ریاست نیو جرسی، قطر میں بھی شوال کا چاند نظر آ گیا۔ آج عیدالفطر ہو گی۔ بھارت میں عیدالفطر پیر 31 مارچ کو منانے کا سرکاری اعلان کیا گیا۔ دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عید منانے کا اعلان کر دیا۔ مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے۔ تمام کارکنوں، ساتھیوں، الیکٹبلز اور پارٹی ذمہ داران سے اپیل کروں گا کہ اس عید کو سادگی سے منائیں۔ ریسرچ ہلال کونسل کے مطابق پاکستان میں شوال کا چاندہفتے کو 3 بج کر58 منٹ پر پیدا ہوگیا ہوا ، آج اتوارکو مغرب کے وقت چاندکی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہو گی۔ عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ ہلال کونسل کے مطابق سورج اور چاند کے درمیان غروب کا فرق 69 سے 78 منٹ ہوگا۔ کراچی میں غروب شمس و قمر کا فرق 69 منٹ ہو گا۔ جیوانی 71 منٹ، کوئٹہ اور لاہور 74 منٹ جبکہ گلگت بلتستان میں 78 منٹ کا فرق ہو گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شوال کا چاند نظر میں عیدالفطر کا اعلان مارچ کو پیر کو

پڑھیں:

فضل الرحمان حافظ نعیم ملاقات: فلسطین کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے ’مجلس اتحاد امت‘ کے نام سے فورم بنانے کا اعلان

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر فلسطین کا معاملہ اجاگر کرنے کے لیے مجلس اتحاد امت کے نام سے فورم بنانے کا اعلان کردیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان اور حافظ نعیم الرحمان نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں مجلس اتحاد امت کے نام سے فورم تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں جے یو آئی اور جماعت اسلامی اتحاد سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ یہ فورم غزہ کی صورت حال پر قوم میں شعور بیدار کرےگا، فلسطین کے لیے پورے ملک میں بیداری مہم چلائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین کی صورت حال امت مسلمہ کے لیے باعث تشویش ہے، 27 اپریل کو اسی موضوع پر مینار پاکستان پر جلسہ اور احتجاج ہونے جارہا ہے جس میں عوام بھرپور شرکت کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اسرائیل جانے کے لیے بہت سے چور راستے موجود ہیں، لیکن اگر پاکستان کا کوئی شہری وہاں گیا بھی ہے تو وہ کسی کا نمائندہ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر یہاں پر کوئی چھوٹی موٹی اسرائیلی لابی ہے تو اس کی کوئی حیثیت نہیں، اس وقت ہمیں یکسو ہوکر غزہ کے فلسطینیوں کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکمران غزہ کے لیے اپنا فرض ادا کیوں نہیں کررہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ کوئی کیا کہہ رہا ہے، جہاد کا فتویٰ دینے پر کچھ لوگوں کی جانب سے بیان بازی مسخرہ پن ہے۔

فضل الرحمان سے ملاقات میں فلسطین کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی، حافظ نعیم الرحمان

اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ فلسطین کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں اس معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہےگا، ضروری نہیں کہ ہمارے درمیان ہر معاملے پر اتفاق رائے ہو۔

انہوں نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم پر جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا الگ الگ مؤقف ہے، ہم نے اس ترمیم کو کلی طور پر مسترد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ ہم فوری نئے انتخابات کا مطالبہ نہیں کررہے بلکہ فارم 45 کے مطابق فیصلے چاہتے ہیں، اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اتحاد امت فورم جماعت اسلامی جمعیت علما اسلام حافظ نعیم الرحمان مولانا فضل الرحمان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • فضل الرحمان حافظ نعیم ملاقات: فلسطین کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے ’مجلس اتحاد امت‘ کے نام سے فورم بنانے کا اعلان
  • جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا غزہ میں مظالم کیخلاف 27 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان
  • سندھو بچاؤ تحریک کو مزید تیز کرنےکا فیصلہ، جلسوں کا اعلان
  • بچوں کے روشن مستقبل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا :  پولیو کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے : وزیراعظم : لاہور سے باکو پیآئی اے کی براہ ست پر وازوں کا آگاز سفارتی فتح قرار
  • مولانا فضل الرحمن کا پاکستان تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد کرنے سے انکار
  • امیر جماعت اسلامی نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا
  • پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے 20 اپریل کو شہدائے غزہ کانفرنس کا اعلان کر دیا
  • غزہ ملین مارچ سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت اہم اجلاس
  • سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کے عوام کو استعمال کیا، مولانا ہدایت الرحمان
  • لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں مظاہرے، ریلیاں، جماعت اسلامی کا ملتان غزہ مارچ