Islam Times:
2025-04-22@09:48:41 GMT

سکردو میں یوم القدس ریلی سے علامہ حسن ظفر نقوی کا خطاب

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ پاراچنار اور گلگت بلتستان کی صورتحال ایک جیسی ہے، دونوں خطوں کے عوام کا کڑا امتحان لیا جا رہا ہے، یہاں کے عوام کی زمینوں پر قبضے کیلئے منظم سازشیں ہو رہی ہیں، منصوبہ بندی کر لی گئی ہے کہ چند سالوں میں یہاں کی ڈیمو گرافی تبدیل کی جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی زمینوں پر قبضے کی بڑی سازشیں ہو رہی ہیں، یہاں کے علمائے کرام اور عوام الناس میں دورریاں پیدا کی جا رہی ہیں، لہذا یہاں کے عوام کو ہوشیار رہنا ہوگا، یہاں کے عوام کو اپنے حقوق کیلئے کھڑا ہونا ہوگا۔ سکردو میں القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین جلتا رہا، مگر مسلمان تماشہ دیکھتے رہے، متحد ہوئے بغیر اسلام دشمن طاقتوں کو شکست نہیں دی جا سکتی، ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم ہر مظلوم کی حمایت اور ہر ظالم کی مخالفت کریں گے، اللہ کی طاقت ہمارے ساتھ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ مظلومین ہی دنیا میں راج کریں گے۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ پاراچنار اور گلگت بلتستان کی صورتحال ایک جیسی ہے، دونوں خطوں کے عوام کا کڑا امتحان لیا جا رہا ہے، یہاں کے عوام کی زمینوں پر قبضے کیلئے منظم سازشیں ہو رہی ہیں، منصوبہ بندی کر لی گئی ہے کہ چند سالوں میں یہاں کی ڈیمو گرافی تبدیل کی جائے، ہمیں سو سال پیچھے دھکیلنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، ہمیں مارا جائے اور ہم جواب دیں تو ہمیں دہشتگرد کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اور عوام الناس میں دورریاں پیدا کی جا رہی ہیں، اس مقصد کی تکمیل کیلئے کچھ لوگ ہمارے درمیان گھس گئے ہیں، بڑی سازشیں ہو رہی ہیں، عوام کو ہوشیار رہنا ہوگا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سازشیں ہو رہی ہیں حسن ظفر نقوی یہاں کے عوام

پڑھیں:

شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ  کا یوم وفات آج منایا جا ئے گا 

اسلام آباد (اپنے سٹا ف رپو رٹر سے) آج ہم شاعرِ مشرق اور مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا یومِ وفات عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔ علامہ اقبال کے افکار، فلسفہ اور شاعری ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور ہمیں اپنی انفرادی و قومی زندگی میں پیغامِ اقبال پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی سیاسی سمت کے تعین میں بھی بنیادی کردار ادا کیا۔1930 ء کے خطبہ الہ آباد میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ریاست کا تصور پیش کیا۔ ان کی سیاسی سوچ مسلمانوں کی جداگانہ شناخت کی عکاس تھی۔ آج جب ہمیں مختلف سماجی، معاشی اور فکری چیلنجز درپیش ہیں، ہمیں اقبال کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا حج 2025 کانفرنس سے خطاب
  • سیاستدان کو الیکشن اور موت کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے، عمر ایوب
  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  • مسئلہ فلسطین پر اُمت کو مشترکہ موقف اپنانا ہوگا، علامہ جواد نقوی
  • علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا: احسن اقبال
  • شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ  کا یوم وفات آج منایا جا ئے گا 
  • مسلم دنیا کو عصر حاضر کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے فکر اقبال سے رجوع کرنا ہوگا
  • حکمران امریکا اور اسرائیل سے ڈرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان کا غزہ مارچ سے خطاب
  • بلوچستان کو خیرات نہیں، بلکہ حقوق دیں، مولانا ہدایت الرحمان
  • اہل فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، اسلامی جمعیت طلبہ کا خیبر پختونخوا میں یوم سیاہ