Islam Times:
2025-04-22@09:46:10 GMT

کھرمنگ میں یوم القدس ریلی، عوام کی بھرپور شرکت

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

مقررین نے کہا کہ امام خمینی کے فرمان کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان ایک ایک بالٹی پانی بھی ڈالے تو اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ مسلم امہ کو غزہ کے مظلومین کیلئے فوری اور موثر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ان مظلومین پر بدترین ظلم و بربریت کا سلسلہ ختم ہو سکے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم

عالمی یوم القدس کے موقع پر گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ میں ریلی نکالی گئی جس مین ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ فلسطینیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ امام خمینی کے فرمان کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان ایک ایک بالٹی پانی بھی ڈالے تو اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ مسلم امہ کو غزہ کے مظلومین کیلئے فوری اور موثر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ان مظلومین پر بدترین ظلم و بربریت کا سلسلہ ختم ہو سکے۔ کھرمنگ میں یوم القدس ریلی میں علماء نے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کو اپنی زمینوں کی حفاظت کرنے پر زور دیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اجتماعی کوششوں سے پولیو وائرس پر قابو پالیں گے، وزیراعظم  

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے تمام حصوں میں کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ افراد اور محکموں کی محنت سے یہ بیماری پاکستان سے رخصت ہوجائے، اجتماعی کوششوں سے پولیو وائرس پر قابو پالیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلا آباد میں تقریب کے دوران بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلاکر 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا۔
اسلام آباد میں ملک گیر پولیو مہم کے آغاز پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ماضی قریب میں اس وائرس نے ملک میں دوبارہ سر اٹھایا، میری گزارش ہے کہ تمام والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں بھرپور مدد کریں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بھرپور امید ہے کہ ہم اجتماعی کاوشوں سے اس بیماری پر قابو پالیں گے، جن علاقوں میں سیکیورٹی مسائل ہیں وہاں بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں لوگوں کو پولیو کیخلاف متحرک کرنا چاہیے، میں اپنے تمام پارٹنرز کا شکرگزار ہوں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم محنت سے اس مشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • غزہ کے لوگوں کیلئے احتجاج وقت کی اہم ضرورت ہے، جماعت اسلامی بلوچستان
  • ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کے ہل چل سے بھرپور پہلے 100 دن
  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  • لاہور، آئی ایس او کی اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی ریلی
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے اسرائیل کیخلاف احتجاجی ریلی
  • اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانیوں کے مشکور ہیں، حماس رہنما
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی
  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
  • اجتماعی کوششوں سے پولیو وائرس پر قابو پالیں گے، وزیراعظم  
  • سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، امیر عباس