اسلام آباد:

تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ پنجاب پر ہمیشہ سے یہ الزام رہا ہے کہ ان کی جو پالیسیاں ہیں، وہ پنجاب کو فائدہ دیتی ہیں، سی پیک کے پراجیکٹس کو بھی دیکھیں تو میٹرولائن تھی لاہور کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کا پراجیکٹ کیا گیا، پنجاب سکھر موٹر وے بھی پنجاب کے اندر، سی پیک کے تحت کوئلے کا پاور پلانٹ ساہیوال میں لگا دیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مالی بحران سے دوچار وفاق نے پنجاب میں 436 ارب روپے کی نئی لاہور،ساہیوال، بہاولنگر موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ 

جبکہ سندھ میں سکھرحیدر آباد موٹر وے بھی تعیمر ہونی ہے، مگر اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، وفاق کی لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹر وے کی فنڈنگ کا فیصلہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی ہے، شدید مالی بحران اور صوبائی منصوبوں کی فنڈنگ پر پابندی کے باوجود وفاق کا فیصلہ حیران کن ہے۔ 

تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا کہ حکومت نے اس مالی سال کے لیے اکنامک گروتھ کا ہدف3.

6 فیصد رکھا تھا، اب آدھا مالی سال گزر گیا ہے اور چھ ماہ کے اعدادوشمار آگئے ہیں جو توقعات سے کم ہیںتو لگتا نہیں ہے کہ حکومت اپنا یہ ہدف حاصل کر پائے گی، مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں محض 1.7فیصد ترقی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یکم اپریل سے افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، لنڈی کوتل میں عارضی حراستی کیمپس بنائے گئے ہیں، لوگوں کو بڑے پیمانے پر گرفتار کیا جائے گا، ان کو وہاں رکھا جائے گا اور پھر اس کے بعد ان کو افغانستان بھیجا جائے گا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹر وے جائے گا

پڑھیں:

ن لیگ پانی سمیت تمام مسائل پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہے، رانا ثناء


وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء نے کہا ہے کہ ن لیگ پانی سمیت تمام مسائل پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ صدر ن لیگ میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے پپپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے۔

اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ‎اکائیوں کے درمیان پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں، ‎پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ زمہ داری سے کرنی چاہیے۔

پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...

رانا ثناء نے کہا کہ 1991 کے صوبوں کے درمیان ہوئے معاہدے اور 92ء کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں ناانصافی نہیں ہو سکتی، ‎کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں، ‎‎اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں، ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف بلوچستان میں موٹر وے کا افتتاح ضرور کرینگے، بنے گی نہیں: مفتاح اسماعیل 
  • 2025-26 وفاقی بجٹ خسارہ 7222 ہزار ارب رہنے کا امکان
  • وفاق کے خلاف جو سازش کرے گا ہم اس کے خلاف چٹان بن کر کھڑے ہوں گے، راجہ پرویز اشرف
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، شرجیل میمن
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: شرجیل میمن
  • نواز اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنےکی ہدایت کی ہے: رانا ثنا
  • بجٹ سے پہلے کینالز منصوبہ ختم کرائینگے مراد علی شاہ:نواز‘ شہباز شریف نے  تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی‘ رانا ثنا
  • پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ، آئینی عہدوں پر رہتے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، رانا ثنا
  • ن لیگ پانی سمیت تمام مسائل پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہے، رانا ثناء
  • پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے: رانا ثنا اللہ