کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزری کے علاقے دہلی کالونی میں تیز رفتار کار نےراہ چلتی تین راہگیر خواتین کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں60 سالہ ثمینہ زوجہ جوہر لال موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ دو دیگر خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔
حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفیہ خاتون کی لاش اور زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا۔حادثہ میں زخمی خواتین کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔
جیکسن کے علاقے مائی کلاچی پھاٹک کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار20 سالہ بلال ولد کامران جاں بحق ہوگیا۔حادثہ کے بعد متوفی کی لاش کو ریسکیو اہلکاروں نے جناح ہسپتال منتقل کیا ،جہاں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی ،حادثہ کے بعد کار ڈرائیور گاڑی لیکر موقع سے فرار ہوگیا ۔
لیاقت آباد پل پر تیز رفتار کار کھڑے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں کار سوار شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حادثہ میں جاں بحق کا ر ڈرئیور کی شناخت شریف ولد بشیر خان کے نام سے ہوئی ہے۔حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی کار سوار شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کاکہنا ہےکہ ٹکر خراب ہونے کے بعد پل پر کھڑا تھا،تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ٹکر سے ٹکرا گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
اسلام آباد: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ‘2 خواتین جاں بحق‘ایک زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-01-16
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )تھانہ بارہ کہو کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق تھانہ بارہ کہو کی حدود کے اندر محلہ راجگان میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر تین لڑکیوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تاہم ان میں سے دو بعد میں دم توڑ گئیں۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خواتین کی عمریں 30 اور 35 سال ہے اور دنوں خواتین کی لاشیں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز نے ملزمان کو جلد جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔