قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
قلات ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع قلات میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔آپریشن کے دوران پاک فوج کے دستوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 دہشت گردوں کو کامیابی سے جہنم واصل کر دیا ۔
مارے گئے دہشت گرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے ۔
وقف ترمیمی بل کیخلاف بھارت میں مسلمانوں کا احتجاج ،مودی ہمارے سینے پر گولی چلا رہے ہیں : اسد الدین اویسی
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
دکی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن دکی کے بی ایریا میں ڈبر پہاڑ کے مقام کیا گیا۔ جس کے دوران پانچ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ بلوچستان کے ضلع دکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن دکی کے بی ایریا میں ڈبر پہاڑ کے مقام کیا گیا۔ جس کے دوران پانچ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی انٹلیجنس بنیاد پر کی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی لاشیں ابتدائی طور پر سول ہسپتال دکی منتقل کردی گئیں۔ جہاں ضروری کاروائی کے بعد کویٹہ روانہ کر دیا گیا۔