انڈیا کے ساتھ اور کون کون سے ملک پاکستانیوں کے ساتھ عید کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
سٹی42: پاکستان دنیا میں اکیلا ملک نہیں جہاں کل اتوار کے روز یکم شوال کو عید نہیں ہو رہی۔ آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں بھی شوال کا آغاز آج کی بجائے کل اتوار کی شام کیا جائے گا اور عید الفطر پیر کو ہوگی۔ انڈیا اور ایران بھی عید پیر کے روز کرنے میں پاکستان کے ساتھ شامل ہو گئے۔
برونائی، انڈونیشیا اور پاکستان میں عید تو 31 مارچ کو ہو گی لیکن یہ فرق بہرحال ہے کہ وہاں مسلمان 30 روزے رکھنے کے بعد عید کریں گے اور پاکستان میں مسلمان 29 روزے رکھ کر ہی عید منائیں گے۔
سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
آج ہفتے کی رات تک برونائی دارالسلام، انڈونیشیا اور بعض دوسرے ملکوں میں متعلقہ اداروں اور حکومتوں نے کہا ہے کہ چونکہ آج شام شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لئے عیدالفطر پیر کے روز منائی جائے گی۔
آسٹریلیا نے عید الفطر کا پہلا دن پیر 31 مارچ کو ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
آسٹریلوی فتویٰ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ سوموار 31 مارچ 2025 کو آسٹریلیا میں عید الفطر کا پہلا دن ہو گا۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -ہفتہ 29 مارچ, 2025
فلکیاتی اعداد و شمار اور شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت کی بنیاد پر فلکیاتی رصد گاہوں اور ہلال دیکھنے میں مہارت رکھنے والے سائنسی اداروں سے مشورہ کرنے کے بعد، آسٹریلیا کے مسلمانوں کی فتویٰ کونسل نے تصدیق کی کہ شوال کا چاند 29 مارچ 2025 بروز ہفتہ، سڈنی کے وقت (AEST) کی رات 9:57 پر پیدا ہوگا اور پرتھ کے وقت (AWST) کی شام 6:57 پر سورج غروب ہونے کے بعد پیدا ہوگا۔ چونکہ نیا چاند غروب آفتاب سے پہلے نظر نہیں آئے گا، اس لیے شوال اس دن شروع نہیں ہو سکتا۔
مدینہ منورہ ؛ خاتون کےتھپڑ کے جواب میں پولیس اہلکار کا تشدد
اس کے نتیجے میں، رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہو جائے گا، اتوار، 30 مارچ 2025 کو، مقدس مہینے کا آخری دن ہوگا۔
انڈونیشیا میں چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے بعد وہاں پر عید الفطر پیر کے روز ہوگی۔
اسی طرح ملائیشیا، آسٹریلیا اور برونائی میں عید سوموارکو ہوگی۔
ایران اور انڈیا
لطیف کپاڈیہ کومداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے
ایران اور انڈیا میں بھی علماؤں کو چاند نظر نہیں آیا۔ ان دونوں ممالک کے با اختیار علما نے اعلان کیا ہے کہ ان ملکوں میں شوال کا چاند نہیں آیا جس کے سبب عید الفطر 31 مارچ پیر کو منائی جائے گی۔
ایران نے اعلان کیا کہ شوال کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔
پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے یلے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اتوار کو ہوگا۔
جناح ہسپتال کو ٹھیکے پر دینے کیلئے کمیٹی قائم
شوال کے چاند کی پیدائش آج سہ پہر3 بجکر 58 منٹ پر ہوگئی تھی۔ پاکستان میں رمضان کی اولین تاریخ بھی متنازعہ رہی کیونکہ دنیا کے بہت سے ملکوں میں پہلا روزہ افطار کیا جا رہا تھا تو پاکستان کے علما آسمان پر چاند تلاش کر رہے تھے۔ اب جب عالمِ اسلام کے مرکز سعودی عرب سمیت بہت سے ملکوں میں کل عید کی نماز پڑھنے کے بعد عید کی تقریبات کی جا رہی ہوں گی تو پاکستان میں علما آسمان پر چاند تلاش کر رہے ہوں گے تاکہ اسے دیکھ کر مسلمانوں کو عید کرنے کی اجازت دے سکیں۔
کل 30 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 37 گھنٹے ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی بلندی 14 ڈگری ہونے کا امکان ہے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شوال کا چاند پاکستان میں عید الفطر ملکوں میں چاند کی کے وقت کے روز کے بعد
پڑھیں:
آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا؛ چودھری شجاعت حسین
سٹی 42 : سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے اوورسیز کنونشن میں اپنے خطاب میں حقیقی معنوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار چودھری شجاعت حسین نے اتوار کو پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کے ہمراہ گجرات اور منڈی بہائولدین سے تعلق رکھنے والے آئے اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں ںے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے بچوں کے لئے تعلیمی اداروں میں کوٹہ مختص کر کے ان کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا، اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مراعاتی پیکج شاندار ہے، پاکستان کے تعلیمی نظام میں اوور سیز پاکستانیوں کے بچوں کو مشکلات کا سامنا تھا اور یہ ان کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ کالجز، یونیورسٹیوں اور خاص طور پر میڈیکل کالجز میں آن کے بچوں کے لئے کوٹہ مقرر کیا جائے۔
پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کے لئے تعلیمی اداروں میں کوٹہ مختص کیا جانا ایک مثالی اقدام تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مراعاتی پیکج کی بھی تعریف کی، کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے اپنے ملک میں جائیدادوں کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے وطن واپس آ کر مقدمات کا سامنا کرنا دشوار تھا۔ اب وہ بیرون ملک ہی سے خصوصی عدالت کے ذریعے یہ مسائل باآسانی حل کروا سکتے ہیں۔ اب وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے مقرر کردہ ہائیکورٹ کے سرونگ جج کے ذریعے ان مسائل اور دیگر مقدمات کو باآسانی حل کروا سکتے ہیں۔
آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جان بحق