فیروز خان ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے خانی، عشقیہ، خدا اور محبت رومیو ویڈز ہیر اور حبس جیسے ہٹ ڈراموں سے بڑی کامیابی اور شہرت حاصل کی۔

فیروز خان کی شادی سیدہ علیزہ سے ہوئی تھی لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، علیزہ سے اداکار کے دو بچے بھی ہیں۔ تاہم اب فیروز خان ڈاکٹر زینب سے شادی کر چکے ہیں اور خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

حال ہی میں فیروز خان نے برطانیہ میں مقامی لوگوں کی طرف سے منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کی۔ میڈیا ٹاک کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی جیون ساتھی ڈاکٹر زینب سے کیسے ملے تھے۔

A post common by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

اپنی اہلیہ سے ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ’میں نے آپ کو بتایا تھا کہ وہ میری ڈاکٹر تھیں، وہ میرے دل کی ڈاکٹر (تھراپسٹ) تھیں، اور اب وہ میرے بلوں کی ڈاکٹر ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’زینب ایک خوبصورت لڑکی ہے، ماشاءاللہ اور میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے مجھے اتنا خوبصورت ساتھی دیا ہے، وہ میرے ساتھ ہر اچھے اور بُرے میں کھڑی رہتی ہے‘۔

A post common by Dr Zainab Feroze (@drzainabfk)

فیروز خان کے مداح ان کے لیے خوش ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کئی لوگ انہیں ان کے بیانات پر ٹرول بھی کر رہے ہیں۔ 

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: فیروز خان

پڑھیں:

معروف اینکر پرسن نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی ٹی وی شو بگ باس سے مشہور ہونے والی معروف اینکر پرسن پرینکا دیش پانڈے نے انتہائی خاموشی سے دوسری شادی کرلی۔ ان کی پہلی شادی  تین سال پہلے ختم ہوئی تھی۔

پرینکا دیش پانڈے نے 2016 میں پہلی شادی کی تھی۔ انہوں نے ٹی وی شو سپر سنگر کے دوران اپنے ساتھی اینکر پروین سے لو میرج کی تھی جوکہ ناکام رہی۔

پرینکا اور پروین کا ازدواجی تعلق صرف چھ سال رہا اور 2022 میں دونوں کے درمیان شدید ترین اختلافات پیدا ہونے کے بعد طلاق ہوگئی تھی۔

پرینکا نے رواں ماہ اپریل اپنے بوائے فرینڈ ڈی جے واسی ساچی سے انتہائی خاموشی سے دوسری شادی کرلی تاہم ان کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس سے انکے مداحوں میں خوشگوار حیرت پھیل گئی۔

فی الحال پرینکا وجے ٹی وی پر کچھ شوز کی میزبانی کرنے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب چینل بھی چلا رہی ہیں۔ انہوں نے بگ باس سیزن 5 میں حصہ لیا تھا اور پہلی رنر اپ بنی تھیں۔

پرینکا دیشپانڈے وجے ٹی وی کے پروگرام سپر سنگر سیزن، اسٹار میوزک سیزن سمیت 10 سے زیادہ شوز کی میزبانی کرچکی ہیں ۔ فی الحال وہ وجے ٹی وی کی لیڈ اینکر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔


مزیدپڑھیں:اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین بلاول بھٹو کی سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر ان کی اہلیہ سے تعزیت
  • جنید جمشید نے اپنی دوسری اہلیہ سے آخری گفتگو کیا کی تھی؟
  • ’حادثے سےقبل جنید جمشید سخت بے چین تھے،اہلیہ رضیہ جنید کا جذباتی انکشاف
  • آخری سفر پر جانے سے پہلے جنید جمشید نے کیا کہا، اہلیہ نے پہلی مرتبہ بتادیا
  • عماد عرفانی کی گلوکار علی عظمت کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
  • لگتا تھا طلاق ہوگئی تو مرجاؤں گی، عمران خان کی سابق اہلیہ کا انکشاف
  • معروف اینکر پرسن نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی
  • مغربی سامراجی قوتوں نے تاریخ کو کیسے مسخ کیا؟
  • فلم ویلکم کے اداکار کا اکشے کمار کے ملازموں سے بھی کم معاوضہ ملنے کا انکشاف
  • پہلی مرتبہ جائیداد منتقلی پر ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی لاگو نہیں ہوتی، ہائیکورٹ