یومِ القدس مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور امت کے اتحاد کا دن ہے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پوری امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے، 27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، جسے ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ نے اتحادِ رمضان کی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ القدس مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پوری امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ 27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، جسے ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے اتحاد و یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ہمیں باہمی اتفاق اور اخوت کو فروغ دینا ہوگا۔ افطار ڈنر میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں ملکی سالمیت، فلسطینی عوام کی آزادی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
فلسطینیوں سے یکجہتی، خیبر پختونخوا کی تاجر تنظیموں کا 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
جمیعت بزنس فورم کے سینیئر نائب صدر مشتاق احمد خلیل نے کہا کہ 26 اپریل کو پشاور سمیت صوبے بھر میں ہڑتال ہوگی اور فلسطین سے اظہار یکجتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان صوبے کے تمام تاجر تنظیموں کی جانب سے کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی تاجر تنظیموں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ جمیعت بزنس فورم کے سینیئر نائب صدر مشتاق احمد خلیل نے کہا کہ 26 اپریل کو پشاور سمیت صوبے بھر میں ہڑتال ہوگی اور فلسطین سے اظہار یکجتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان صوبے کے تمام تاجر تنظیموں کی جانب سے کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 اپریل کو پشاور میں خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے اور ہڑتال کے لیے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں، پرامن ہڑتال کے ساتھ ساتھ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجر تنظیموں سے رابطے شروع کیے گئے ہیں اور تاجر تنظیموں کے سربراہوں نے مارکیٹ بند کرنے یقین دہانی کرائی ہے اور پشاور سمیت صوبے بھر میں ہڑتال کامیاب ہوگی۔ مشتاق احمد خلیل نے کہا کہ ہڑتال کے لیے پشاور کے تمام بڑی تاجر تنظیموں نے حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور ہڑتال کے سلسلے میں ٹرانسپورٹرز سے بھی رابطے شروع کیے گئے ہیں۔