Jang News:
2025-12-13@23:07:20 GMT

عید الفطر کی تیاری آخری مرحلے میں داخل

اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT

عید الفطر کی تیاری آخری مرحلے میں داخل

ملک بھر میں عید الفطر کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، میچنگ جیولری، چوڑیوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا۔

جھمکے، نت نئے ڈیزائن والی چوڑیاں اور فیری ہیلز خواتین کی پسند بن گئی، بچے بھی چشمے، گھڑیوں اور دیگر اشیا کی خریداری میں مصروف ہیں۔

کراچی اور لاہور کے بازاروں میں رات میں دن کا سماں بن گیا۔

ادھر ملتان اور رحیم یار خان کے بازاروں میں بھی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے جبکہ چمن میں نوجوانوں کی زرداری ٹوپی کی خریداری جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ، سول بیوروکریٹس کے اثاثے چھپانا ناممکن بنانے کی تیاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت پاکستان پر مزید سخت شرائط عائد کر دی ہیں، جن کا مقصد معیشت میں شفافیت، بدعنوانی کی روک تھام اور مالیاتی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

نئی شرائط میں سول بیوروکریسی کے اثاثوں کا لازمی ڈیکلریشن، چینی اور گندم کے شعبوں کی ڈیریگولیشن اور منی لانڈرنگ و دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق خطرات کی تفصیلی رپورٹ کی اشاعت شامل ہے۔

آئی ایم ایف نے بیرونِ ملک سے آنے والی رقوم کو بڑھانے کے لیے دی جانے والی مراعات پر بھی ایک جامع رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ ریمیٹنسز میں اضافے کے لیے موجودہ پالیسی کس حد تک مؤثر ہے۔ فنڈ کا مؤقف ہے کہ ترسیلاتِ زر معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کے نظام کو شفاف اور محفوظ بنانا ناگزیر ہے۔

بدعنوانی کے خلاف ادارہ جاتی صلاحیت بڑھانے کے لیے حکومت نے اثاثہ جاتی ڈیکلریشن کے نظام میں ترامیم پر کام شروع کر دیا ہے، جو جون 2025 کی ساختی شرط کا حصہ ہیں۔ ان ترامیم کے بعد دسمبر 2026 کے اختتام تک اعلیٰ وفاقی سول سرونٹس کے اثاثے سرکاری ویب سائٹ پر شائع کیے جائیں گے تاکہ عوامی نگرانی کو ممکن بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کا دائرہ کار بعد ازاں اعلیٰ صوبائی سول سرونٹس تک بھی بڑھایا جائے گا جبکہ بینکوں کو ان اثاثہ جاتی تفصیلات تک مکمل رسائی دی جائے گی۔ آئی ایم ایف کا ماننا ہے کہ اس سے غیر قانونی مالی سرگرمیوں کی نشاندہی اور روک تھام میں مدد ملے گی۔

اداروں کی سطح پر کیے گئے رسک اسیسمنٹ کے بعد نیب کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان 10 سرکاری اداروں کے لیے الگ الگ ایکشن پلان تیار کرے جن میں بدعنوانی کے خطرات سب سے زیادہ پائے گئے ہیں۔ ان ایکشن پلانز کے تحت اصلاحاتی اقدامات، نگرانی کے نظام اور احتسابی طریقہ کار کو مضبوط کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قوانین پر مؤثر عمل درآمد سے نہ صرف مالیاتی نظام مستحکم ہوگا بلکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوگا۔ پاکستانی حکام نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے قومی خطرات کی تشخیص کو اپڈیٹ کرنے اور مارچ 2026 کے آخر تک اسے عوام کے سامنے لانے کا وعدہ کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ رسک بیسڈ اے ایم ایل نگرانی کو ترجیح دی جا رہی ہے، جس میں خاص طور پر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، زیورات اور قیمتی پتھروں و دھاتوں کے تاجروں کی کڑی نگرانی شامل ہوگی، کیونکہ ان شعبوں کو منی لانڈرنگ کے حوالے سے حساس سمجھا جاتا ہے۔

ایس ای سی پی کے تحت بینیفیشل اونرشپ رجسٹر کو بھی جنوری 2026 کے اختتام تک مکمل طور پر ڈیجیٹل اور قابلِ رسائی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کمپنیوں کے اصل مالکان کی شناخت کو شفاف بنانا ہے تاکہ کاغذی کمپنیوں کے ذریعے غیر قانونی لین دین کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

آئی ایم ایف نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ تجارتی منی لانڈرنگ کے میکرو اکنامک اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور اس کے تدارک کے لیے عملی اقدامات پر مزید کام کیا جائے، تاکہ معیشت کو طویل المدتی بنیادوں پر مستحکم کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں استحکام فورس کی تعیناتی، امریکی میزبانی میں کانفرنس 16 دسمبر کو دوحہ میں ہوگی
  • برطانیہ کا بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاری کا آغاز، یورپ پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے
  • آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ، سول بیوروکریٹس کے اثاثے چھپانا ناممکن بنانے کی تیاری
  • برطانیہ کی بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاری کا آغاز، یورپ پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے
  • ڈنمارک میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی تیاری
  • نادرا کا کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کےلئے اراضی خریدنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں 91 فیصد لوگوں نے پچھلے 6 ماہ کے دوران آن لائن شاپنگ نہیں کی: سروے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ،قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل
  • وزیر اعلی پنجاب کا مرکزی بازاروں اور سڑکوں کے درمیان خوبصورت گرین بیلٹس بنانے کا حکم
  • گوگل اے آئی گلاسز متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے