کراچی میں30 سالہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور ڈکیتی مزاحمت پر قتل
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک 2 بلاول چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا گیا جبکہ پولیس نے معاملے کو مشکوک قرار دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن میں واقع بلاول چورنگی کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق جس کی شناخت 30 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ کلفٹن بلاک 2 میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، مقتول کے گاڑی میں پستول بھی موجود ہے جبکہ موبائل فون اور پیسے بھی بھی گاڑی میں موجود ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا تو مسلح افراد نے فائر کیا، گولی سینے میں پیوست ہوئی جس کی وجہ سے وہ انتقال کرگیا جبکہ گاڑی کے پچھلے شیشے پر بھی خون کے نشانات موجود ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتول کیماڑی کا رہائشی تھا جس کی شناخت 30 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
فائل فوٹوکراچی کے علاقے کلفٹن عیدگاہ پارک میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے گھر سے 5 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزم فواد نے سونے کے کاروبار میں والد کے 5 لاکھ روپے ک انقصان کیا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ نقصان کی رقم واپس نہ کرنے کے لیےملزم نے ڈکیتی کا ڈرامہ کیا اور اپنے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپے نکلوا کر گھر میں رکھ دیے تھے۔
اس کے بعد ملزم نے پولیس کو فون پر بتایا کہ 4 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ روپے چھین لیے ہیں۔
ملزم نے جو ڈکیتی کی جگہ بتائی وہاں کی سی سی ٹی وی میں واردات کے شواہد نہیں ملے۔
پولیس نے ملزم سے تفتیش کی تو اس نے جھوٹی اطلاع دینے کا اعتراف کرلیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔