مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بینک منیجر 53.90 کروڑ روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن پر جواب جمع کرائیں، بینک منیجر کی ملی بھگت سے سرکاری اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکالے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم سروسز کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم سروسز  نے نجی بینک کے منیجر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بینک منیجر 53.

90 کروڑ روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن پر جواب جمع کرائیں، بینک منیجر کی ملی بھگت سے سرکاری اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکالے گئے، بینک نے محکمہ سیاحت اور محکمہ خزانہ کی منظوری کے بغیر اکاؤنٹ آپریٹ کیا، بینک نے حکومتی قوانین، ضابطوں اور اکاؤنٹس کے اصولوں کی خلاف ورزی کی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مئی 2023ء میں اکاؤنٹ میں 53 کروڑ روپے تھے، جولائی 2023ء میں صرف 80 لاکھ رہ گئے، 2 ماہ کے دوران سرکاری اکاؤنٹ سے مشکوک طریقے سے کروڑوں روپے نکالے گئے، سرکاری اکاؤنٹ میں جمع پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی بینک گارنٹی کی رقم نکالنے کا بھی انکشاف ہوا ہے، نجی بینک کو سات اپریل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سے کروڑوں روپے سرکاری اکاؤنٹ اکاؤنٹ سے

پڑھیں:

پاکستانی یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس کیوں بند ہوئے، اصل سبب کیا بنا؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس کیوں بند ہوئے، اصل سبب کیا بنا؟
  • خیبرپختونخوا حکومت کا انقلابی اقدام، ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز صحت کارڈ میں شامل
  • خیبرپختونخواہ حکومت کا ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی اے نے 3 کمپنیوں کو وی پی این لائسنس جاری کر دیے
  • خیبر پختونخوا، پہاڑی علاقوں میں تعمیرات ریگولیٹ کرنے سے متعلق فیصلہ
  • نیا واٹس ایپ فراڈ: تصویر ڈاؤن لوڈ کرنے سے فون ہیک اور بینک اکاؤنٹ خالی ہونے کی حقیقت کیا؟
  • کمپیوٹر ٹیچرز کی بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی پر پابندی عائد
  • پنجاب یونیورسٹی : 12 اساتذہ کروڑوں کی اسکالرشپ لےکر فرار
  • پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں کی سکالرشپس لے کر فرار ہو گئے 
  • پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں کی اسکالرشپ لےکر فرار