فیصل آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کو فوری انصاف،ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کو فوری انصاف دلانے کے لیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے فوری احکامات جاری کر دیئے ۔ان کے احکامات پر چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی، حنا پرویز بٹ، متاثرہ خاتون کی دادرسی کے لیے سی پی او آفس پہنچ گئیں۔
حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کو وزیر اعلی کا خصوصی پیغام پہنچایا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ فیصل آباد پولیس نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی میں ملوث دو ملزمان کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کے مطابق علی شیر اور فیصل کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔(جاری ہے)
اس موقع پر حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین کے خلاف زیادتی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ حکومت پنجاب خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس گھنانے جرم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے مثر حکمت عملی اپنائی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر بھی اس موقع پر موجود تھے اور پولیس کی جانب سے کیس پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔ حکومت پنجاب کے احکامات کے تحت مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیصل آباد خاتون کو کے لیے
پڑھیں:
مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد
مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔
ملزمان نےخاتون کو گھر کے باہر پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نےخاتون کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے ہیں۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔