اسلام آباد میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے 25 منزلہ ہیڈکوارٹر کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے اسلام آباد کے بلیو ایریا میں 25 منزلہ جدید ہیڈکوارٹر کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:علامہ اقبال ایئرپورٹ آتشزدگی، سی اے اے کی مسافروں کو ہدایات
آج کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) کے ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی (DVC) اجلاس میں M/s NESPAK کے پیش کردہ تعمیراتی ڈیزائن کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کی صدارت ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن سی ڈی اے، ڈاکٹر محمد خالد حفیظ نے کی، جبکہ PAA کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، ایڈیشنل ڈائریکٹر (ADP M&E) اور ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکچر نے شرکت کی۔
12,40,990 مربع فٹ پر محیط اس بلند و بالا عمارت میں 06 بیسمنٹ پارکنگ اور چھت تک بلند مرکزی ایٹریم شامل ہوگا۔ خم دار ڈیزائن، ڈبل گلیزڈ کرٹن وال، اور مختلف سطحوں پر سبز صحن اسے ایک جدید اور پائیدار تعمیراتی شاہکار بنائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد بلیو ایریا پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی سی ڈی اے ہیڈکوارٹر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد بلیو ایریا پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی سی ڈی اے ہیڈکوارٹر
پڑھیں:
ایئرپورٹس کے آرائیول و ڈیپارچر کاونٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم
— فائل فوٹوڈی جی ایف آئی اے نے ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس کے آرائیول اور ڈیپارچر کاؤنٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹرز سے تمام امیگریشن سربراہان کو مراسلہ موصول ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا نوٹم اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ایئر پورٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں بھی ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے مسافروں کی نگرانی میں مدد ملے گی۔
ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور گداگری روکنے کے لیےکیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔