کشمور، دو برادریوں کے درمیان تصادم، فائرنگ سے 5افرادجاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
کشمور، دو برادریوں کے درمیان تصادم، فائرنگ سے 5افرادجاں بحق firing WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز
کشمور (آئی پی ایس )کندھ کوٹ میں بھنگوار اور بھٹو برادری کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اطراف کے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بڈانی ایٹ میانی تھانے کی حدود میں پیش آیا، قتل ہونے والوں میں بھٹو برادری کے دو اور بھنگوار برادری کے بھی دو افراد شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں فریقین میں فائرنگ کا سلسلہ جاری اور دونوں فریقین مورچہ بند ہوگئے ہیں، تصادم کے سبب بڈانی شہر مکمل طور پر بند ہے اور علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، دونوں گروپوں میں مزید جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان گزشتہ روز گدھا گاڑی کے معاملہ پر تصادم ہوا تھا، قانون کا خوف نہ ہونے کی وجہ سے مسلح افراد سرعام شہر میں اسلحہ کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔
اس واقعے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی کشمور سے ابتدائی پولیس کارروائی پر مشتمل تفصیلات طلب کرلیں۔ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ قانون کی رٹ اور امن وامان کے حالات کے خلاف جانے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے، واقعہ میں ملوث ملزمان اور ان کے سرپرستوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے، فساد پھیلانے والے عناصر کی بیخ کنی اشد ضروری ہے، شہر میں پولیس گشت بڑھایا جائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
نائیجیریا: چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک
نائیجیریا: چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
ابوجا(آئی پی ایس )رواں ہفتے وسطی نائجیریا کی بینو ریاست میں مبینہ طورپر خانہ بدوش مویشیوں کے حملوں میں کم از کم 56 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ تلاش اور بچا کی کارروائیوں کے جاری رہنے سے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
پولیس ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بڑی تعداد میں مشتبہ ملیشیا نے رات کے وقت بینو ریاست کے ایک علاقے پر حملہ کیا، یہ حملہ چرواہوں اور کسانوں کے درمیان مہلک جھڑپوں کے دوبارہ سر اٹھانے کے درمیان ہوا، یہ تنازعہ حالیہ برسوں میں سیکڑوں افراد کی جانیں نگل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا تھا اور حملہ آوروں کو پسپا کیا جا رہا تھا، انہوں نے کسانوں پر گولیاں چلائیں اور پانچ کسانوں کو ہلاک کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ دوسرا حملہ لوگو میں ہوا جو پہلے واقعے کے علاقے سے تقریبا 70 کلومیٹر دور ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایک اور علاقے میں پولیس کے پہنچنے سے پہلے 12 افراد مارے گئے۔یہ حملے بینو کے علاقے اوٹکپو میں 11 افراد کے مارے جانے کے صرف 2 دن بعد ہوئے ہیں جب کہ ایک قبل مسلح افراد نے دیہات پر حملہ کر کے 50 سے زیادہ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ریسرچ فرم انٹیلی جنس کے مطابق 2019 سے خانہ بدوش مویشیوں کے چرواہوں اور کاشتکار برادریوں کے درمیان جھڑپوں میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 2.2 ملین افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔