گورنر سندھ کا اتحادِ رمضان کے 27ویں افطار ڈنر سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اتحادِ رمضان کے 27ویں افطار ڈنر کے شرکاء کو گورنر ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے 27ویں رمضان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن قیامِ پاکستان کی یاد دلاتا ہے، جو ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، اور ہمیں اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے، اور گورنر ہاؤس کے دروازے بلا تفریق تمام شہریوں کے لیے کھلے ہیں۔ کامران خان ٹیسوری نے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے یومِ القدس کو فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کا دن قرار دیا۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم فلسطینیوں پر ظلم ناقابلِ برداشت ہے، اور ہم ہر فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کریں گے۔(جاری ہے)
اس بابرکت موقع پر ہزاروں شہریوں نے شرکت کی، جن میں تھائی لینڈ کے قونصل جنرلSurashete Boontinand، ڈاکٹر جمیل راٹھور، اور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد عسکری کی قیادت میں وفد بھی شامل تھا۔ تقریب کا آغاز فلپائن کے حافظ محمد حنیف کی تلاوتِ قرآن سے ہوا، جبکہ ایرانی قاریانِ قرآن نے اسماء الحسنیٰ اور نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ بعدازاں افطار قرعہ اندازی کی گئی، جس میں زوہیب احمد کو عمرے، محمد سلیم کو موٹر سائیکل، اور غلام محمد کو 120 گز کے پلاٹ کا انعام دیا گیا۔ اس کے علاوہ، گزشتہ قرعہ اندازی کے تحت غوثیہ شجاعت اور خدیجہ بی بی کو پلاٹ کی فائلز دی گئیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
نجف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق کامران ٹیسوری کی جانب سے عقیدت مندوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ گورنر سندھ نے وہاں پر وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عراق کے شہر نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے روضے پر گھر پر حاضری دی۔ گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق کامران ٹیسوری کی جانب سے عقیدت مندوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ گورنر سندھ نے وہاں پر وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ کامران ٹیسوری نے نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علیؑ‘‘ کی زیارت بھی کی۔