Express News:
2025-04-22@07:12:05 GMT

بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر کی دریافت

اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT

کوئٹہ:

بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 10 معدنی بلاکس کے حصول کی پیش رفت میں سونا، تانبہ، نکل اور کوبالٹ کے ذخائر کی تصدیق کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان میں اینٹیمنی کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، یہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کا جامع تجارتی منصوبہ ہے۔

او جی ڈی سی ایل اور پی ایم ڈی سی کی 50:50 شراکت داری، مشترکہ منصوبے کا اعلان 8-9 اپریل کو "پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025" کے دوران متوقع ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان میں 10 معدنی بلاکس کے حصول میں پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں سونا، تانبہ، نکل اور کوبالٹ کے ذخائر کی تصدیق کی گئی ہے۔

پنجاب میں چنیوٹ کے معدنی ذخائر کی تلاش کے لیے او جی ڈی سی ایل اور منرل ڈیپارٹمنٹ میں رابطے جاری ہیں۔

اینٹیمنی کی ریفائننگ کے لیے پاکستان نے اومان کی جدید سہولیات سے استفادے پر غور شروع کردیا ہے، پاکستان میں جدید کان کنی کے فروغ کے لیے تعلیمی نصاب کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

معدنی شعبے کی ترقی کے لیے او جی ڈی سی ایل کا ایچ ای سی اور یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون اور بلوچستان میں اینٹیمنی کے ذخائر کے مکمل تجزیے کے لیے ریموٹ سینسنگ اور جیولوجیکل سروے کی تیاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلوچستان میں اینٹیمنی او جی ڈی سی ایل ذخائر کی کے لیے

پڑھیں:

بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کے لیے ملتوی

کوئٹہ(‌نیوز ڈیسک) بلوچستان تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیے۔

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

تعلیمی بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ امتحانات 22 اپریل سے شروع ہونے والے تھے۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کے لیے ملتوی
  • دو نہریں سندھ، دو پنجاب اور ایک بلوچستان میں بننی ہے: معین وٹو کا انکشاف
  • مریخ پرکھوپڑی جیسی پراسرار چٹان دریافت
  • معاشی اثاثہ
  • میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کی وجہ دریافت، سائنسدانوں کی حیران کن تحقیق سامنے آگئی
  • سائنسدانوں کا ایک نیا رنگ دریافت کرنے کا دعویٰ
  • مسیحی برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں قابل تحسین کردار ہے: سرفراز بگٹی
  • بلوچستان کی ترقی اور کالعدم تنظیم کے آلہ کار
  • وزیراعظم کا کئیل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
  • یمن میں امریکہ کی برباد ہوتی حیثیت