غنیٰ علی کی شوبز انڈسٹری چھوڑنے پر وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ غنیٰ علی کی شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبریں گردش کرنے لگیں تو اداکارہ نے وضاحت پیش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے دو مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔
انہوں نے شیئر کی گئی پہلی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہی ہوں،مجھے اور میری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
مذکورہ انسٹا اسٹوری کے بعد اداکارہ کے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں تاہم جلد ہی انہوں نے اس حوالے سے مزید وضاحت دے دی۔
انہوں نے ایک اور انسٹااسٹوری شیئر کی اور شوبز انڈسری چھوڑنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کر دیا۔
انہوں نے لکھا کہ میں فی الحال انڈسٹری نہیں چھوڑ رہی بلکہ پرانی انسٹا اسٹوری میرے بھائی نے مذاق میں شیئر کی تھی لیکن میں مستقبل میں انڈسٹری چھوڑنے کا ارادہ رکھتی ہوں تاکہ اپنے گھر اور بچوں پر توجہ دے سکوں۔
واضح رہے کہ غنیٰ علی شادی اور پھر بچوں کی پیدائش کے بعد اسکرین پر واپس آئیں۔
طویل وقفے کے بعد انہوں نے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ میں زارا کے کردار سے واپسی کی۔
خیال رہے کہ غنیٰ علی اب تک پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایۂ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔
ان کے علاوہ غنیٰ علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ ناں اور کاف کنگنا شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:عید الفطر، پردیسیوں کی گھروں کو واپسی، بسوں پر نئے نرخ نامے آویزاں
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خلیل الرحمٰن قمر کی پاکستان سے مایوسی، بھارت کیلیے کام کرنےکو تیار
معروف پاکستانی ڈرامہ و فلم نویس خلیل الرحمٰن قمر نے حالیہ انٹرویو میں پاکستان سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے لیے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے ملک کے لیے بہت کچھ کیا لیکن ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوا جس کی وجہ سے ان کی حب الوطنی متاثر ہوئی ہے۔
خلیل الرحمٰن قمر نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے بھارت میں کام کرنے کی پیشکشیں ٹھکرائیں لیکن اب وہ بھارت کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ان کے کام کی قدر کی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں انہیں وہ عزت نہیں ملی جس کے وہ مستحق تھے۔
انہوں نے اپنے 'ہنی ٹریپ کیس' کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اغوا کرنے اور قتل کرنے کی کوشش کی گئی، جس کے بعد انہوں نے بھارت کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ان کے ڈرامے 'بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ' کی کہانی کو بھارتی فلم 'جس دیش میں گنگا رہتا ہے' میں کاپی کیا گیا تھا۔
خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے لیے بہت کچھ کیا لیکن ان کے ساتھ ہونے والے سلوک نے ان کی حب الوطنی کو متاثر کیا ہے اور اب وہ بھارت کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں جہاں ان کے کام کی قدر کی جاتی ہے۔