پہلے بھی گندے انڈے پارٹی کو نہ توڑ سکے تو آگے کیا توڑیں گے، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
پہلے بھی گندے انڈے پارٹی کو نہ توڑ سکے تو آگے کیا توڑیں گے، شیخ وقاص اکرم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اب ہمیں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے ساتھی دو سالوں سے جیلوں میں ہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اب ہمیں سیاسی ایکٹیویٹی کی اجازت نہیں، ہمارے ساتھیوں کے کاروبار بند کئے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ خان کی گرفتاری پر عوام نے احتجاج کیا گیا، سابق چیف جسٹس اف پاکستان نے ہم نے نشان چھین لیا، کے پی سینٹ کے انتخابات پر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ ابھی تک الیکشن نہیں ہو رہے، اس پر قوم آپ کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالتی احکامات پر اڈیالہ جیل عمل درآمد نہیں کررہے، عمران خان کے مقدمات عدالتوں میں نہیں لگ رہے، اس صوبے کے علاوہ باقی پاکستان ہمارے لیے کنٹینرستان بن گیا ہے، ہم اٹک پل کے اس پار نہیں جا سکتے۔انہوں نے کہا کہ پیکا آرڈیننس کے بعد نہ صرف ہمارے لیے بلکہ میڈیا کے لئے بھی مسائل کا سامنا ہے، ہمارے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے، ابھی تک ہمارے سوشل میڈیا کے گرفتار کارکنوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا،ملک میں طاقت کا ننگا ناچ جاری ہے، گرفتار کارکنان کو پیش کیا جائے، ایسے اقدامات سے نفرتیں بڑھیں گی۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پھر کہتے ہیں کیوں نفرت کیا جا رہا، عدالتی فیصلوں کے باوجود عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی، عید کے بعد توہین عدالت کی درخواست دائر کررہے ہیں، اگر عدالت اپنی فیصلے منوا نہیں رہے اور اس کی بے توقیری کی جارہی ہے تو پھر یہ سلسلہ بند ہو چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ قوم سوال کررہی کہ اگر وہ ایک معمولی افسر سے عڈالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کر سکتی تو پھر اس کو بند کیا جانا چاہیئے، عمران خان سے بند ملاقاتوں پر پابندی ختم کرنا چاہیے ۔ایسے افسران کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے، امید ہے اب عمران کی بچوں سے بات کروا دی جائے گی اور کتابیں بھی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص سے اتنا خوف کبھی نہیں دیکھا، نومبر کے بعد 5 ہزار کارکنان ہمارے گرفتار ہوئے ہیں، اگر ساتھ دینے والوں نے حکومت سے ہاتھ اٹھا لئے تو کل انہیں بھی مشکلات ہونگی، اور ہاتھ ہٹتے زیادہ دیر نہیں لگتی، پتہ بھی نہیں چلتا ہاتھ کب آٹھ گیا؟
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کیا گیا کیا جا
پڑھیں:
ہمارے حاجی وی وی آئی پی کی طرح حج کریں گے: وفاقی وزیر مذہبی امور
ہمارے حاجی وی وی آئی پی کی طرح حج کریں گے: وفاقی وزیر مذہبی امور WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ ہمارے حاجی وی وی آئی پی کی طرح حج کریں گے کیونکہ سعودی حکام کی طرف سے مساوی انتظامات ہیں۔سالانہ حج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کمرشل وزارت نہیں ہے، ہمارا مقصد نظریہ پاکستان و اسلام ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بھی ہم کوئی کمی کوتاہی نہیں برتیں گے، جو بھی کچھ ہوا ہے اس میں سعودی حکام نہیں پاکستان کی کوتاہی ہے۔سردار یوسف نے کہا کہ جس جس مد میں پورٹل کے ذریعے جو پیسہ گیا ہے وہ ضائع نہیں ہوگا، سعودیہ میں پاکستانی سفیر نے بھی یقین دلایا ہے کہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزیراعظم نے جو کمیٹی بنائی ہے اس کی رپورٹ جمع ہوچکی ہے، کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں جو ہدایات ہوں گی ان پر عمل کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی سفیر نٹالی بیکر کی چیئرمین جی ٹی ای سی مظہر تھتھل سے ملاقات، ایس ایم ایز تجارت اور کاروبار سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال اگلی خبرنواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں اپنا قیام بڑھادیا عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا ججزسنیارٹی کیس، وفاقی حکومت نیعدالت میں ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت جمع کرادی جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ: بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا امریکی سیکرٹری دفاع نے نجی گروپ میں بھی یمن حملوں کی تفصیلات شیئر کیں، امریکی اخبار خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، سرغنہ سمیت 6 خوارج ہلاکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم