حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کی کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت دوسو چون روپے تریسٹھ پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت دو سو اٹھاون روپے چونسٹھ پیسے فی لیٹر میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔نئی قیمتیں آج سے نافذ العمل ہیں۔
مزیدپڑھیں:سلمان خان کا فلموں کی کامیابی کے لیے کبھی دعا نہ کرنے کا انکشاف
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
درجہ دوم‘ سوم کے آئل‘ گھی کی قیمت میں 18 سے 24 روپے کلو کمی
لاہور (کامرس رپورٹر) درجہ دوم اور سوم کے آئل اور گھی کی قیمتوں میں 18سے 24 روپے کمی ہو گئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں درجہ دوم آئل کی فی لیٹر قیمت24 روپے کمی سے510 روپے ہو گئی۔ 12پیکٹ آئل کی پیٹی کی قیمت 288 روپے کمی سے6120 روپے، درجہ دوم گھی کی قیمت 18روپے کمی سے510 روپے، 12پیکٹ گھی کی پیٹی216 روپے کمی سے 6120 روپے کی ہو گئی۔ درجہ سوم کا گھی 431 روپے سے کم ہو کر 406 روپے کلو ہو گیا۔